مثنوی ”کدم راؤ پدم راؤ“ بہمنی خاندان کے کس سلطان کے زمانے میں لکھی گئی؟
UGC NET Urdu Paper II — December 2015
December 2015
”بوستانِ خیال“ کس کی مثنوی ہے؟
”موازنۂ انیس و دبیر“ کا مصنف کون ہے؟
”حدائق الانظار“ کس داستان کا حصہ ہے؟
اس میں سے خواجہ حسن نظامی کا انشائیہ کون سا ہے؟
ناول ”آگ کا دریا“ سب سے پہلے کب شائع ہوا؟
”ہم نے آفتاب کا طلوع و غروب دیکھا ہے، شفق کی سرخی دیکھی ہے، خوش نما اور خوشبودار پھول دیکھے ہیں، خوش نوا چڑیاں دیکھی ہیں، نغمہ خواں ندیاں دیکھی ہیں، ناچتے ہوئے آبشار دیکھے ہیں۔ اسی کی بدولت نفس کی تہذیب ہوتی ہے۔ یہ اس کا مقصدِ اولیٰ ہے۔“ مذکورہ عبارت کس کی ہے؟
نوفل بادشاہ کا ذکر کس داستان میں ہے؟
رکن الدین خورشاہ کس ناول کا کردار ہے؟
کسی چیز کی ایسی وجہ بیان کرنا جو حقیقی نہ ہو لیکن ظاہری طور پر پسندیدہ اور نادر ہو۔ کیا کہلاتی ہے؟
فدا وطن پہ جو ہو آدمی دلیر ہے وہ
جو یہ نہیں تو فقط ہڈیوں کا ڈھیر ہے وہ
اس شعر کا خالق کون ہے؟
”طبقات الشعراء“ کس کا تذکرہ ہے؟
”فجر ہوتے جو گئی آج مری آنکھ جھپک“ کس کا قصیدہ ہے؟
نظم ”ہندوستانی بچوں کا قومی گیت“ اقبال کے کس مجموعے میں شامل ہے؟
ان میں سے ”علی سردار جعفری“ کی کتاب کون سی ہے؟
”ایک چادر میلی سی“ کے لیے راجندر سنگھ بیدی کو کس انعام سے نوازا گیا؟
”غزل شاعری نہیں، عطرِ شاعری ہے۔“ کس کا قول ہے؟
”نقوشِ زنداں“ کس کے خطوط کا مجموعہ ہے؟
”میں عورت ہوں، کمزور ہوں، اوچھی ہوں۔ تم مرد ہو، مضبوط ہو، عالی ہمت ہو۔ یہ کمینہ پروری تمہاری شان سے بعید ہے۔ میں کبھی تمہاری تھی، گواب اتفاقات مجھے تم سے الگ کئے دیتے ہیں۔ لیکن میری لاج تمہارے ہاتھ میں ہے۔“ مذکورہ عبارت پریم چند کی کس کہانی میں ہے؟
”گنجِ خوبی“ کس کتاب کا ترجمہ ہے؟
شعور کی رو کی تکنیک سب سے پہلے کس ناول میں استعمال ہوئی ہے؟
مرنے کے دن قریب ہیں شاید کہ اے حیات!
تجھ سے طبیعت اپنی بہت سیر ہو گئی
یہ شعر ناول ”امراؤ جان ادا“ کے کس حصہ میں استعمال ہوا ہے؟
اقبال کے کس شعری مجموعے میں نظم ”ہندی مسلمان“ شامل ہے؟
تذکرہ ”گلشنِ بے خار“ کا مصنف کون ہے؟
ان میں سے کون سی کتاب شمس الرحمٰن فاروقی کی ہے؟
عبدالقادر نے اقبال کے مجموعہ بانگِ درا کی کون سی نظم کو بانگِ درا کا دل کہا ہے؟
”ناول کی جگہ وہاں ہوتی ہے جہاں تاریخ کے صفحے سادہ ہوتے ہیں۔“ یہ قول کس کا ہے؟
مولوی عبدالحق کی پیدائش کہاں ہوئی؟
”جہلم میں ناؤ پر“ اور ”آنگن“ کس کی کہانیاں ہیں؟
”ناول زندگی کی کتاب ہوتا ہے۔“ یہ قول کس کا ہے؟
درج ذیل میں سے کون سا تصور شبلی کے تصورِ تنقید کا حصہ نہیں ہے؟
”ایوانِ غزل“ میں جیلانی بانو نے کس شہر کی تہذیب کی عکاسی کی ہے؟
”طلسمِ اجرام و اجسام“ کا تعلق کس داستان سے ہے؟
”متنی تنقید“ کس کی کتاب ہے؟
”غزل جتنی بدنام ہے، اتنی مجھے عزیز ہے۔“ کس کا قول ہے؟
”گئو دان“ کا کون سا کردار لُو لگنے سے مرتا ہے؟
اردو میں ڈرامے سب سے پہلے کہاں لکھے گئے؟
شاد عظیم آبادی کے مجموعے کا نام کیا ہے؟
”فیض کسی نظریے کا نہیں، احساس کا شاعر ہے۔“ کس کا قول ہے؟
جو صاحبِ تہذیب ہیں اور صاحبِ جوہر ان میں بھی نہیں قوم کے ہمدرد میسر
ہے سر میں ہوا حرص کی، دل میں ہوسِ زر نے ملک کے حامی ہیں نہ ہی قوم کے رہبر
بس زر کی پرستش انہیں فرضِ ازلی ہے
بُت ہے تو یہی ہے، جو خدا ہے تو یہی ہے
مذکورہ بند کس شاعر کا ہے؟
پریم چند کون سا رسالہ نکالتے تھے؟
درج ذیل لوک گیت کے ٹکڑے کو قرۃ العین حیدر نے کس افسانے میں استعمال کیا ہے؟
کا گا سب تن کھائیو، چن چن کھائیو ماس
دوئی نیناں مت کھائیو، پیا ملن کی آس
تاثراتی تنقید کو کس ناقد نے ”جدید تنقید“ یا ”تخلیقی تنقید“ کہا ہے؟
کون سا افسانوی مجموعہ پریم چند کا نہیں ہے؟
نظیر اکبر آبادی کہاں پیدا ہوئے؟
”انقلاب“ کس کا ناول ہے؟
منٹو نے اپنے افسانے ”کھول دو“ میں سکینہ کو کتنی بار مردہ قرار دیا ہے؟
ظہورِ نرگس و گل، جلوۂ سمیع و بصیر
نسیمِ نکہتِ گل، مظہرِ لطیف و خبیر
مذکورہ شعر کس کے قصیدے کا ہے؟
مثنوی ”سحرالبیان“ کس بحر میں لکھی گئی ہے؟
اللہ اللہ اسد اللہ کے نواسوں کا جلال
چاند سے چہروں پہ بل کھائے ہوئے زلفوں کے بال
نیمچے کاندھوں پہ رکھے ہوئے مانندِ ہلال
گرچہ بچپن تھا پہ رستم کو سمجھتے تھے وہ ژال
صف سے گھوڑوں کو بڑھا کر جو پلٹ جاتے تھے
مورچے لشکرِ کفّار کے ہٹ جاتے تھے
یہ بند کس کے مرثیہ کا ہے؟
سوالات اصل پرچے سے منتقل کیے گئے ہیں۔ کہیں فرق نظر آئے تو اصل PDF دیکھیں۔ Source: UGC/CBSE question booklet (D-2815).