علم سے چراغ جلتا ہے، ادب سے دل روشن ہوتا ہے
ادب نامہ
Adabnama
ہوم/UGC NET/گزشتہ سالوں کے پرچے/Paper 2 · Unit 8

Paper 2 · Unit 8 — غیر افسانوی نثر

اس یونٹ کے گزشتہ سالوں کے سوالات

اور کوئی طلب ابنائے زمانہ سے نہیں
مجھ پہ احساں جو نہ کرتے، تو یہ احساں ہوتا
درج بالا شعر نصاب میں شامل کس انشائیے میں استعمال ہوا ہے؟

"میں چائے کے لیے روسی فنجان کام میں لاتا ہوں۔ یہ معمولی پیالیوں سے بہت چھوٹے ہوتے ہیں۔ اگر بے ذوقی کے ساتھ پیجیے تو دو گھونٹ میں ختم ہو جائیں۔ مگر خدانخواستہ میں ایسی بے ذوقی کا مرتکب کیوں ہونے لگا۔"
درج بالا اقتباس کس کی تحریر سے ماخوذ ہے؟

تاریخ پیدائش کے اعتبار سے ذیل کے انشائیہ نگاروں کی درست زمانی ترتیب کی نشاندہی کیجیے۔
A. مشتاق احمد یوسفی
B. رشید احمد صدیقی
C. سجاد حیدر یلدرم
D. احمد جمال پاشا
Choose the correct answer from the options given below:

وفات کے اعتبار سے ذیل میں دیئے گئے ادبا و شعرا کی درست زمانی ترتیب کی نشاندہی کیجیے۔
A. شفیق فاطمہ شعری
B. خواجہ احمد عباس
C. جمیل مظہری
D. رشید احمد صدیقی
Choose the correct answer from the options given below:

پیدائش کے اعتبار سے غیر افسانوی نثر نگاروں کی درست زمانی ترتیب کی نشاندہی کیجیے
A. سجاد حیدر یلدرم
B. مرزا فرحت اللہ بیگ
C. پطرس بخاری
D. مولوی عبدالحق
Choose the correct answer from the options given below:

ذیل کے مصنفین کی سال وفات کے اعتبار سے درست زمانی ترتیب کی نشاندہی کیجیے۔
A. محمد حسین آزاد
B. الطاف حسین حالی
C. مولوی نذیر احمد
D. سر سید احمد خاں
Choose the correct answer from the options given below:

ذیل میں دو زمرے صحیح ہیں اور دو غلط، صحیح زمروں کی نشاندہی کیجیے۔
A. انشائیے 'پاسبان' کے تخلیق کار رشید احمد صدیقی ہیں۔
B. الفاظ کے الٹ پھیر سے رشید احمد صدیقی مزاح پیدا کرنے کا ہنر جانتے ہیں۔
C. 'غبار خاطر' کے پہلے ایڈیشن کا دیباچہ حبیب الرحمٰن خان شیروانی نے لکھا تھا۔
D. 'داستان عہد گل' ایک اہم سفر نامہ ہے۔
Choose the correct answer from the options given below:

ذیل میں مصنف اور ان کی تخلیقات درج ہیں۔ درست جوڑ کی نشاندہی کیجیے۔
Match List I with List II
List I
A. رشید احمد صدیقی
B. کنہیا لال کپور
C. احمد جمال پاشا
D. اختر الایمان
List II
I. چینی شاعر
II. کپور کا فن
III. اس آباد خرابے میں
IV. وکیل صاحب
Choose the correct answer from the options given below:

مندرجہ ذیل نثری اقتباس کو غور سے پڑھیے اور اس سے متعلق سوالوں کے جواب دیجیے۔
"ہندوستانی شوہر اور تعلیم یافتہ بیوی کے درمیان جو کھینچ تان ملتی ہے اس کا ایک سبب یہ بھی ہے کہ شوہر چارپائی پر سے حکومت کرنا چاہتا ہے اور بیوی ڈرائنگ روم سے گھنٹی بجاتی ہے۔ روشن خیال بیوی شہرت کی آرزو مند ہوتی ہے۔ دوسری طرف شوہر یہ چاہتا ہے کہ بیوی تو صرف فرد خاندان ہونے پر صبر کرے اور خود فخر خاندان نہیں بلکہ فخر کائنات قرار دیا جائے۔
موتی لال نہرو رپورٹ سے پہلے ہندوستانیوں پر دو مصیبت نازل تھیں۔ ایک ملیریا کی دوسری مس میو المعروف بہ مادر ہند کی۔ ملیریا کا انداد کچھ تو کونین سے کیا گیا بقیہ کا کثرت اموات سے۔ مس میو کے تدارک میں ہندو مسلمان دونوں چارپائی پر سر بزانو اور چوراہوں پر دست و گریباں ہیں۔ نہرو رپورٹ اور مادر ہند دونوں میں ایک نسبت ہے۔ ایک نے مسلمانوں کے سیاسی حقوق کو اہمیت نہ دی۔ دوسری نے ہندوؤں کے معاشرتی رسوم و روایات کی توہین کی۔"

مذکورہ بالا اقتباس کس انشائیے سے ماخوذ ہے؟

مذکورہ بالا اقتباس میں 'کونین' کا کیا معنی ہے؟

روشن خیال بیوی کو اس مضمون میں کس جملے سے طنز کا نشانہ بنایا گیا ہے؟

موتی لال نہرو رپورٹ سے پہلے ہندوستانیوں پر دو کون سی مصیبتیں نازل ہوئی تھیں؟

اس اقتباس میں "ہندو مسلمان دونوں چارپائی پر سر بزانو اور چوراہوں پر دست و گریباں ہیں۔" کس وجہ سے؟

دو صحیح زمروں کی نشاندہی کریں۔
A. بحث و تکرار حالی کا مضمون ہے۔
B. ماسٹر رام چندر دلی کالج کے طالب علم تھے۔
C. انشائیہ اور مضمون میں کوئی بنیادی فرق نہیں ہے۔
D. اردو مضمون نگاری کے فروغ میں رسالہ تہذیب الاخلاق کی خدمات ناقابل فراموش ہیں
Choose the correct answer from the options given below:

اصناف کے اعتبار سے ادیبوں کے درست زمرے کی نشاندہی کیجیے۔
A. شبلی نعمانی ------ افسانہ نگار
B. یوسف حسین کمبل پوش ---- سفر نامہ نگار
C. پطرس بخاری ------ انشائیہ نگار
D. مولوی عبدالحق ------ مارکسی نقاد
Choose the most appropriate answer from the options given below:

مصنف اور کتابوں کے صحیح جوڑ کی نشاندہی کیجیے۔
List I
A. سنگ میل
B. افسانہ
C. روحِ انیس
D. تعزیرات ہند
List II
I. ڈپٹی نذیر احمد
II. مسعود حسن رضوی ادیب
III. مجنوں گورکھپوری
IV. اختر حسین رائے پوری
Choose the correct answer from the options given below:

کتابوں اور مصنفین کے درست جوڑ ملائیں۔
List I
A. عملی تنقید
B. خمخانۂ جاوید
C. کربل کتھا
D. نثر بے نظیر
List II
I. میر بہادر علی حسینی
II. لالہ سری رام
III. احتشام حسین
IV. فضل علی فضلی
Choose the correct answer from the options given below:

اصناف اور تصنیف کے درست جوڑ ملائیں۔
List I
A. زندہ رود
B. ایک طویل ملاقات
C. دوزخی
D. میزان
List II
I. تنقید
II. سفر نامہ
III. سوانح حیات
IV. خاکہ
Choose the correct answer from the options given below:

ذیل میں دو زمرے صحیح ہیں اور دو غلط۔ صحیح زمروں کی نشاندہی کیجیے :
A مولوی عبدالحق نے 'نام دیو مالی' کے عنوان سے خاکہ لکھا ہے۔
B رشید احمد صدیقی کے خاکوں کا پہلا مجموعہ 'ہم نفسان رفتہ' ہے۔
C عصمت چغتائی نے 'دوزخی' کے عنوان سے اپنے بھائی عظیم بیگ چغتائی کا خاکہ لکھا تھا۔
D 'قاعدہ بے قاعدہ' فکر تونسوی کے خاکوں کا مجموعہ ہے۔

ذیل میں دو زمرے صحیح ہیں اور دو غلط۔ صحیح زمروں کی نشاندہی کیجیے :
A 'دبستی' شوکت صدیقی کا ناول ہے۔
B 'خدا کی بستی' انتظار حسین کا ناول ہے۔
C 'خواب باقی ہیں' آل احمد سرور کی خود نوشت ہے۔
D 'مسافران لندن' سر سید احمد خاں کا سفر نامہ ہے۔

ذیل میں دو زمرے صحیح ہیں اور دو غلط۔ صحیح زمروں کی نشاندہی کیجیے :
A "خد و خال" فکر تونسوی کے خاکوں کا مجموعہ ہے۔
B "شیش محل" رشید احمد صدیقی کے خاکوں کا مجموعہ ہے۔
C "دلی کا ایک یادگار مشاعرہ" مرزا فرحت اللہ بیگ کا تحریر کردہ خاکہ ہے۔
D مرزا فرحت اللہ بیگ نے "ایک وصیت کی تعمیل میں" کے عنوان سے سر سید احمد خاں کا خاکہ لکھا تھا۔

کتاب اور مصنف کے اعتبار سے صحیح جوڑوں کی نشاندہی کیجیے :
List I | List II
(A) اس آباد خرابے میں | (I) مرزا غالب
(B) خواب باقی ہیں | (II) آل احمد سرور
(C) غبار خاطر | (III) اختر الایمان
(D) اردوئے معلیٰ | (IV) مولانا ابوالکلام آزاد
Choose the correct answer from the options given below :

مصنف اور اس کی تصنیف کی روشنی میں صحیح جوڑوں کی نشاندہی کیجیے :
List I | List II
(A) شبلی نعمانی | (I) تریاق مسموم
(B) الطاف حسین حالی | (II) اورنگ زیب عالم گیر پر ایک نظر
(C) سر سید احمد خاں | (III) تاریخ ہندوستان
(D) مولوی ذکاء اللہ | (IV) اسباب بغاوت ہند
Choose the correct answer from the options given below :

ذیل میں دو بیانات دیے گئے ہیں۔ دونوں کو غور سے پڑھنے کے بعد صحیح جواب کی نشاندہی کیجیے :
بیان I : "انشائیہ کا خالق اس شخص کی طرح ہے جو دفتر کی چھٹی کے بعد اپنے گھر پہنچتا ہے۔ نیم دراز ہو کر حقے کی نے ہاتھ میں لیے انتہائی بشاشت اور مسرت سے اپنے احباب سے محو گفتگو ہو جاتا ہے۔" - سید محمد حسنین
بیان II : "انشائیہ نگار کے لیے قوت انشا سے خاطر خواہ مصرف لینا ضروری ہے۔ خیالات میں وہ سالمیت اور تنظیم و اتحاد پیدا نہ ہونے دے جو مقالات کی امتیازی خصوصیت ہے۔" - وزیر آغا

ذیل کے دو زمرے صحیح ہیں اور دو غلط -
A - الفاروق ، سفر نامہ روم و مصر و شام ، حیات جاوید ، مسافران لندن
B - مسافران لندن ، ابن بطوطہ کے تعاقب میں ، غبار خاطر ،الفاروق
C - الفاروق ، سیرت النبی، الغزالی، حیات جاوید
D - سفر نامہ روم و مصر و شام ، مسافران لندن ، جاپان چلو جاپان چلو،ابن بطوطہ کے تعاقب میں
صحیح زمروں کی نشاندہی کیجیے۔

ذیل کے بیانات میں دو صحیح ہیں اور دو غلط -
A - رشید احمد صدیقی بیسویں صدی عیسوی کے ایک اہم خاکہ نگار اور انشائیہ نگار ہیں۔
B - اختر الایمان نے نظم نگاری کے علاوہ 'خواب باقی ہیں ' جیسی اہم خود نوشت سوانح لکھی۔
C - 'مجھے میرے دوستوں سے بچاؤ' مشتاق احمد یو سفی کا انشائیہ ہے۔
D - مکتوباتی ادب میں ' اردوئے معلی' کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔
صحیح بیانات کی نشاندہی کیجیے۔

نوعیت کے لحاظ سے کتاب /مضمون کے صحیح جوڑ کی نشاندہی کیجیے۔
A. اس آباد خرابے میں I. سوانح حیات
B. نام دیو مالی II. انشائیہ
C. الفاروق III. خاکہ
D. سائیکل کی سواری IV. خود نوشت سوانح

ذیل میں دو بیانات دیے گئے ہیں ، ایک میں دعویٰ کیا گیا ہے اور دوسرے میں دلیل دی گئی ہے۔ دونوں کو غور سے پڑھنے کے بعد نیچے دیے ہوئے جوابات میں سے صحیح جواب کی نشاندہی کیجیے۔
دعویٰ: 'عملی و ادبی سطح پر سر سیّد ایک عہد ساز شخصیت کے مالک ہیں۔'
دلیل : چوں کہ انھوں نے خیال انگیز مضامین لکھے۔

ذیل میں دو زمرے صحیح ہیں اور دو غلط۔
A- ’’اردوئے معلیٰ‘‘ غالب کے خطوط کا مجموعہ ہے۔
B- ’’اس آباد خرابے میں‘‘ خطوط کا مجموعہ ہے۔
C- ’’ورود مسعود‘‘ میں کل سترہ ابواب ہیں۔
D- ’’خواب باقی ہیں‘‘ سردار جعفری کی خود نوشت ہے۔
صحیح زمروں کی نشاندہی کیجیے

ذیل میں دو زمرے صحیح ہیں اور دو غلط۔
A- لندن کے سفر میں سر سیّد کے ساتھ حامد اور محمود شامل تھے۔
B- ’’ابن بطوطہ کے تعاقب میں‘‘ شبلی کا سفرنامہ ہے۔
C- ’’مجھے میرے دوستوں سے بچاؤ‘‘ احمد جمال پاشا کا انشائیہ ہے۔
D- مجتبیٰ حسین کا سفرنامہ ’’جاپان چلو جاپان چلو‘‘ کی پہلی اشاعت 1983 میں ہوئی۔
صحیح زمروں کی نشاندہی کیجیے

سفر نامہ اور سفر نامہ نگار کے صحیح جوڑ کی نشاندہی کیجیے۔
A- جاپان چلو جاپان چلو
B- سفرنامۂ روم و مصر و شام
C- مسافران لندن
D- ابن بطوطہ کے تعاقب میں
I- ابن انشا
II- سرسیّد
III- مجتبیٰ حسین
IV- شبلی نعمانی

”برسات کی سڑی گرمی پڑ رہی ہو، کسی گھریلو تقریب میں آپ دیکھیں گے کہ محلہ نہیں سارے قصبے کی عورتیں، خواہ کسی سائز، عمر، مزاج یا مصرف کی ہوں، رونق افروز ہیں اور یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ ہر عورت کی گود میں دو ایک بچے اور زبان پر پانچ سات کلمات خیر ضرور ہوں گے۔ کتنی زیادہ عورتیں کتنی کم جگہ میں آجاتی ہیں اس کا اندازہ کوئی نہیں کر سکتا“
یہ اقتباس کس مضمون کا ہے؟

ذیل میں دو زمرے صنف کے لحاظ سے صحیح ہیں:
(A) ابن بطوطہ کے تعاقب میں، جاپان چلو جاپان چلو، مسافران لندن۔
(B) حیات جاوید، مسافران لندن، سفر نامہ روم و مصر و شام۔
(C) سفر نامہ روم و مصر و شام، مسافران لندن، جاپان چلو جاپان چلو۔
(D) الفاروق، ابن بطوطہ کے تعاقب میں، حیات جاوید۔
صحیح زمروں کی نشاندہی کیجیے :

‘ہمارے پڑھنے کا طریقہ تو سن چکے، اب مولویوں کی جماعت کا حال بھی سُن لیجیے۔ اس جماعت میں تمام کے تمام سرحد پار ہی کے لوگ تھے۔ لمبے لمبے گُرتے، بڑی بڑی آستینیں، ڈیڑھ ڈیڑھ دو تھان کی شلواریں شملہ بہ مقدار علم کے لحاظ سے، کئی کئی سیر کے پگڑ۔ لمبی لمبی ڈاڑھیاں۔’
یہ عبارت کس کتاب کی ہے؟

ذیل کے دو صحیح زمروں کی نشاندہی کیجیے :
(A) مجتبیٰ حسین : ابن بطوطہ کی تلاش میں
(B) سر سید : مسافرانِ لندن
(C) شبلی نعمانی : سفرنامہ روم و مصر و شام
(D) ابن انشا : جاپان چلو جاپان چلو

درجِ ذیل میں دو زمرے صحیح ہیں۔
(A) سجاد حیدر یلدرم، اختر الایمان، مرزا غالب
(B) پطرس بخاری، رشید احمد صدیقی، احمد جمال پاشا
(C) الطاف حسین حالی، مسعود حسین خان، مشتاق احمد یوسفی
(D) لاہور کا جغرافیہ، شامتِ اعمال، چارپائی
صحیح زمروں کی نشاندہی کیجیے :

“جمبو جیٹ یعنی بوئنگ 747 میں جگہ بہت ہوتی ہے، اندر سے یہ جہاز نہیں دیوان خانہ بلکہ سنیما ہال نظر آتا ہے۔ اس فرق کے ساتھ کہ وہاں لوگ چھینٹے باندھے کوکا کولا اور مونگ پھلی بیچتے دکھائی دیتے ہیں، یہاں شائستہ اور مہربان بی بیاں آپ پر ہزار جان سے نہ سہی، مروت سے مسکراہٹوں کا چھڑکاؤ کرتی گزرتی ہیں۔”
یہ عبارت کس کتاب کی ہے؟

“یہ اسکیم نظام سقے کے وقت سے چلی آتی ہے لیکن مصیبت یہ ہے کہ نظام کے اپنے ہاتھ کے لکھے ہوئے اہم مسودات بعض تو تلف ہو چکے ہیں اور جو باقی ہیں ان کے پڑھنے میں بہت دقت پیش آ رہی ہے۔”
یہ اقتباس کس مضمون کا ہے؟

“غرض کہ یہ خیال کرنا ٹھیک نہیں کہ سر سید کو جو کچھ کامیابی ہوئی وہ صرف اس وجہ سے ہوئی کہ ان کی کوششیں زمانہ کے مقتضا کے مطابق تھیں۔”
یہ عبارت کس کتاب کی ہے؟

“اب مجھے اس سے دلچسپی ہونے لگی۔ یہاں تک کہ بعض وقت اپنا کام چھوڑ کر اسے دیکھا کرتا۔ مگر اسے کچھ خبر نہ ہوتی کہ کوئی دیکھ رہا ہے یا اس کے پاس کیا ہو رہا ہے۔ وہ اپنے کام میں مگن رہتا۔”
یہ عبارت کس کی تحریر کردہ ہے؟

’’تمہاری دادی لکھتی ہیں کہ رہائی کا حکم ہو چکا تھا۔ یہ بات سچ ہے، اگر چہ سچ ہے تو جوان مرد ایک بار دونوں قیدوں سے چھوٹ گیا۔ نہ قیدِ حیات رہی، نہ قیدِ فرنگ۔ ہاں صاحب! وہ لکھتی ہیں کہ پنشن کا روپیہ مل گیا تھا، وہ تجہیز و تکفین کے کام آیا۔‘‘
یہ عبارت غالب نے اپنے خط میں کس کو لکھی تھی ؟

بھلا تردّدِ بے جا سے اس میں کیا حاصل
اٹھا چکے ہیں زمیندار جن زمینوں کو
درج بالا شعر پر کس مضمون کا اختتام ہوتا ہے ؟

’’دنیا مقامِ امتحان ہے۔ ہم تم یہاں امتحان دینے آئے ہیں۔ امتحان کا نام سنتے ہی میں چونک پڑا، آنکھ کھول کر دیکھا، تو کچھ نہ تھا۔‘‘
یہ عبارت ’’نیرنگِ خیال‘‘ کے کس مضمون کا آخری حصّہ ہے ؟

’’کسی بات کے حسن و قبح کا مدار زیادہ تر اُسی عہد کے ارباب اقتدار کی پسند یا ناپسند پر ہوتا ہے۔ بادشاہ کے مانند مقتدر شخص کسی غلطی کا مرتکب نہیں ہو سکتا۔‘‘
یہ اقتباس مضامینِ رشید کے کس انشائیہ سے لیا گیا ہے ؟

’’برف حکیم صاحب کی ایسی کمزوری ہے جس پر وہ نہ کبھی قابو پا سکے۔ گرمی کے موسم میں برف نہ دستیاب ہو اور یہ معلوم ہو کہ صرف قطب شمالی پر مل سکتی ہے تو وہ اپنے تانگے پر قطب شمالی کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔‘‘
یہ اقتباس مضامینِ رشید کے کس انشایئے سے لیا گیا ہے ؟

’’دولت کا مغالطہ عجیب و غریب ہے۔ دولت مند اپنے آپ کو سب سے زیادہ طاقت ور، عقل مند، قوم پرست، طُرفہ یہ کہ سب سے زیادہ معقول بھی سمجھتا ہے۔ کبھی بحیثیت مجموعی کبھی علیٰحدہ علیٰحدہ۔‘‘
یہ اقتباس مضامینِ رشید کے کس انشائیہ سے ماخوذ ہے؟

خطوط کا اصل جوہر خلوص و اعتماد ہے۔ اپنا خلوص اور دوسرے پر اعتماد۔ خطوط میں قابلیت کا اظہار نہ کرنا چاہیے۔ شرافت، خوش طبعی اور خیر اندیشی سے کام لینا چاہیے۔
یہ عبارت رشید احمد صدیقی کے کس مضمون سے ماخوذ ہے؟

شعر فہمی اور کتاب فہمی میں وہ ایک مستثنیٰ آدمی تھے۔ کیسا ہی مشکل مضمون ہو وہ ایک سرسری نظر میں اُس کی تہہ تک پہنچ جاتے تھے۔
یہ عبارت کس کتاب سے ماخوذ ہے؟

”ہم نے آفتاب کا طلوع و غروب دیکھا ہے، شفق کی سرخی دیکھی ہے، خوش نما اور خوشبودار پھول دیکھے ہیں، خوش نوا چڑیاں دیکھی ہیں، نغمہ خواں ندیاں دیکھی ہیں، ناچتے ہوئے آبشار دیکھے ہیں۔ اسی کی بدولت نفس کی تہذیب ہوتی ہے۔ یہ اس کا مقصدِ اولیٰ ہے۔“ مذکورہ عبارت کس کی ہے؟

’’یہ طرزِ خاص میری دولت تھی سو ایک ظالم ’پانی پت‘
انصاریوں کے محلّے میں رہنے والا لوٹ لے گیا‘‘
غالب نے اپنے خط میں یہ بات کس کے لیے کہی ہے؟