علم سے چراغ جلتا ہے، ادب سے دل روشن ہوتا ہے
ادب نامہ
Adabnama
ہوم/UGC NET/گزشتہ سالوں کے پرچے/UGC NET Urdu Paper II — November 2017

UGC NET Urdu Paper II — November 2017

November 2017

اصل پرچہ PDF میں دیکھیں

’’اس مجموعے کی اشاعت ایک طرح سے اعتراف شکست ہے، شاید اس میں دو چار نظمیں قابل قبول ہوں۔‘‘
فیض نے اپنے کس مجموعے کی تمہید میں مندرجہ بالا بات کہی ہے ؟

’’دستور الفصاحت‘‘ اور ’’تاریخ محمدی‘‘ کس محقق نے مرتب کی ہیں ؟

’’گلزارِ نسیم‘‘ میں کس روپ میں بکاؤلی تاج الملوک سے ملنے جاتی ہے ؟

اسلوبیاتی تنقید میں چار ابعاد شامل ہوتے ہیں :
(الف) صوتیات (ب) صرفیات (ج) نحویات (د) عصبیات
ذیل میں سے کون سا زمرہ صحیح ہے ؟

اقبالؔ کی نظم ’’آفتاب‘‘ کس سے ماخوذ یا ترجمہ ہے ؟

ذیل میں سے کس نے معاشرے کے بنیادی ڈھانچے، ذیلی ڈھانچے اور اعلیٰ ڈھانچے کا تصور دیا ہے ؟

’’شعر کی مدح و ذم میں بہت کچھ کہا گیا ہے اور جس قدر اس کی مذمت کی گئی ہے وہ بہ نسبت مدح کے زیادہ قرین قیاس ہے۔‘‘
یہ خیال کس ناقد کا ہے ؟

پھر دیکھیے اندازِ گل افشانیِ گفتار
صحیح مصرعے سے شعر مکمل کیجیے :

ذیل میں لسانیات کی صحیح تعریف کون سی ہے ؟

آسماں تیری لحد پر شبنم افشانی کرے
سبزۂ نورستہ اس گھر کی نگہبانی کرے
اقبال کی کس نظم کا اختتام درج بالا شعر پر ہوتا ہے ؟

حسرت موہانی کا تذکرہ ’’تذکرۃ الشعراء‘‘ قسط وار کس رسالے میں شائع ہوا ؟

ذیل کے بیانات کو غور سے پڑھیے اور نیچے دیے گئے صحیح زمرے کی نشاندہی کیجیے :
(الف) ’ساس‘ عصمت چغتائی کا افسانہ ہے۔
(ب) ’چاندنی بیگم‘ قرۃ العین حیدر کا ناول ہے۔
(ج) ’روشنی‘ پریم چند کا افسانہ ہے
(د) ’سودائی‘ کرشن چندر کا ناول ہے۔
زمرہ :

’’ مجھے میرے بزرگوں سے بچاؤ‘‘ کس کا مضمون ہے ؟

مضمون ’’آمد میں آورد‘‘ رشید احمد صدیقی کی کس کتاب میں شامل ہے ؟

شیخ برہان الدین کس افسانے کا کردار ہے ؟

اٹھ کہ پیدا ہوئی ظلمت افقِ خاور پر
بزم میں شعلہ نوائی سے اُجالا کر دیں
اردو شاعری میں بیداری کا یہ پیغام کس شاعر کا عطیہ ہے ؟

بڑا ہے درد کا رشتہ، یہ دل غریب سہی
ذیل کے مصرعوں کی مدد سے صحیح مصرعۂ ثانی کی نشاندہی کیجیے :

بہادر شاہ ظفر کی تخت نشینی پر ذوق نے کون سا قصیدہ کہا تھا ؟

ذیل میں سے کس نے مہذب ہونے کے لیے اپنی روایات کی پاسداری کو ضروری تصور کیا ہے ؟

ذیل میں کون سا تنقیدی دبستان موضوع اور فکر کی عظمت کو پہلا مقام دیتا ہے ؟

قرۃ العین حیدر نے اپنے ناول ’سفینۂ غمِ دل‘ کا عنوان فیض کی کس نظم سے اخذ کیا ہے ؟

پاپی لوگ پہاڑ دے، پتھر جن کے چت
رنگ ملاوا کبھی کبھی، نین ملاوانت
اس گیت کے بول کو کس ناول میں استعمال کیا گیا ہے ؟

’’رانی کیتکی‘‘ کی کہانی میں کیتکی کے والدین کے اسما کا کون سا زمرہ درست ہے ؟

کلیم الدین احمد نے اعلیٰ تعلیم کس ادارے سے حاصل کی ؟

کون سا افسانوی مجموعہ حیات اللہ انصاری کا نہیں ہے ؟

’’اردو تنقید کا حال مشاعروں جیسا ہے، مشاعروں میں شعروں کی شعریت یا عدم شعریت کی بنا پر تعریف یا مذمت نہیں ہوتی ہے، تعریف اور مذمت دونوں کا سبب غیر متعلق ہے۔ یہی حال تنقید کا بھی ہے۔‘‘
یہ بیان کس ناقد کا ہے ؟

’’پر یہ سردار جی نہیں مرتے تھے۔ میں مرتا تھا‘‘
خواجہ احمد عباس کا کون سا افسانہ اس عبارت پر ختم ہوتا ہے ؟

سوالات اصل پرچے سے منتقل کیے گئے ہیں۔ کہیں فرق نظر آئے تو اصل PDF دیکھیں۔ Source: UGC/CBSE question booklet (N-02817).