علم سے چراغ جلتا ہے، ادب سے دل روشن ہوتا ہے
ادب نامہ
Adabnama
ہوم/UGC NET/گزشتہ سالوں کے پرچے/Paper 2 · Unit 1

Paper 2 · Unit 1 — تاریخِ زبانِ اردو

اس یونٹ کے گزشتہ سالوں کے سوالات

مندرجہ ذیل قول کس ماہر لسانیات کا ہے؟
"جب آریا پنجاب میں آکر آباد ہو گئے اور انھوں نے وہاں اپنی موجودگی کا احساس دلایا تبھی سے شمالی ہند کے غیر آریائی عوام نے آریائی زبان کو اختیار کرنا شروع کر دیا تھا۔"

ملا وجہی نے سب رس میں جا بجا اشعار کا استعمال کیا ہے، ذیل میں دیئے گئے مصرعے کو درست مصرعے سے ملا کر شعر مکمل کریں۔
"سات سہیلی ایک پیو چوں دھر پیو پیو ہوئے"

ذیل میں دو زمرے صحیح ہیں اور دو غلط، صحیح زمروں کی نشاندہی کیجیے۔
A. لسانیات کے بہت سے علما نے ہندستان کو زبانوں کا عجائب گھر کہا ہے۔
B. اردو زبان کی پیدائش فارسی زبان پر مبنی ہے۔
C. اردو ایک آریائی زبان ہے۔
D. اردو میں سنسکرت اور ہندی کے الفاظ زیادہ ہیں۔
Choose the correct answer from the options given below:

ذیل میں دو زمرے صحیح ہیں اور دو غلط، صحیح زمروں کی نشاندہی کیجیے۔
A. نصیر الدین ہاشمی اردو کا رشتہ دراوڑ سے جوڑتے ہیں۔
B. سید سلیمان ندوی اردو کا ارتقا سندھی میں ڈھونڈتے ہیں۔
C. حافظ محمود خان شیرانی پنجابی سے اردو کا رشتہ جوڑتے ہیں۔
D. سہیل بخاری کہتے ہیں کہ اردو کے قواعد کا خاکہ پالی میں ملے گا۔
Choose the correct answer from the options given below:

ذیل میں دو زمرے صحیح ہیں اور دو غلط، صحیح زمروں کی نشاندہی کیجیے۔
A. "ارشاد نامہ" امین الدین اعلی کی لکھی ہوئی کتاب ہے۔
B. "سکھ سہیلا" کے مصنف برہان الدین جانم ہیں۔
C. "خوش نامہ" کے مصنف کا نام میراں جی شمس العشاق ہے۔
D. "تلاوۃ الوجود" کے مصنف کا نام عبداللہ حسینی ہے۔
Choose the correct answer from the options given below:

ذیل میں دو زمرے صحیح ہیں اور دو غلط، دو غلط زمروں کی نشاندہی کیجیے۔
A. "سب رس" کی تصنیف کے زمانے میں دلی پر جہانگیر بادشاہ کی حکومت تھی۔
B. "سب رس" میں بہتر کرداروں کا اثر ایہام نظر آتا ہے۔
C. "سب رس" میں جو بات بہت متاثر کرتی ہے وہ ذخیرۂ الفاظ کا امتزاج ہے۔
D. وجہی کی وفات سترہویں صدی کے ربع سوم (1656-1671) کے دوران میں ہوتی ہے۔
Choose the correct answer from the options given below:

ذیل میں دو زمرے صحیح ہیں اور دو غلط، صحیح زمروں کی نشاندہی کیجیے۔
A. کدم راؤ پدم راؤ، فخر دین نظامی کی تصنیف ہے۔
B. کدم راؤ پدم راؤ کا قصہ کا یا کلپ کے مسئلے سے جنم لیتا ہے۔
C. وجہی کی شہرت و شاعری کا ستارہ عبداللہ قطب شاہ کے دور میں چمکا۔
D. ابن نشاطی ابراہیم قطب شاہ کے زمانے میں پیدا ہوا۔
Choose the correct answer from the options given below:

ذیل میں دو زمرے صحیح ہیں اور دو غلط، غلط زمروں کی نشاندہی کیجیے۔
A. برہان الدین جانم کی صوفیانہ شاعری پر عربی اور فارسی کی روایت کا گہرا سایہ نظر آتا ہے۔
B. عبدل اپنی زبان کو ہندوی کہتا ہے۔
C. 'عشق نامہ' کے مصنف امین الدین اعلی ہیں۔
D. نصرتی کا 'علی نامہ' خالص صوفیانہ نظم ہے۔
Choose the correct answer from the options given below:

ذیل میں دو زمرے صحیح ہیں اور دو غلط، صحیح زمروں کی نشاندہی کیجیے۔
A. اردو کو 'گھر بھاکا' کا نام شاہ میراں جی شمس العشاق نے دیا تھا۔
B. خوش نامہ اور خوش نغز مکالمے کی شکل میں لکھی گئی نظمیں ہیں۔
C. میراں جی شمس العشاق کے زمانے میں 'دوہا' کو شاہی سرپرستی حاصل تھی۔
D. شمس العشاق کی زبان پر عربی اور فارسی کے اثرات بہت نمایاں ہیں۔
Choose the correct answer from the options given below:

ذیل میں مصنف اور ان کی کتابوں کے نام درج ہیں۔ درست جوڑ کی نشاندہی کیجیے۔
Match List I with List II
List I
A. نصیر الدین ہاشمی
B. مسعود حسین خان
C. مرزا خلیل احمد بیگ
D. نصیر احمد خان
List II
I. اردو ساخت کے بنیادی عناصر
II. دکن میں اردو
III. مقدمہ تاریخ زبان اردو
IV. اردو کی لسانی تشکیل
Choose the correct answer from the options given below:

دو صحیح زمروں کی نشاندہی کریں۔
A. دکن میں قدیم اردو کی اشاعت کا سلسلہ وہاں کے مقامی صوفیا کی تصنیف و تالیف سے شروع ہوتا ہے۔
B. بیجاپور میں وجہی کی قطب مشتری 1612 میں لکھی گئی۔
C. "کتاب نورس" علم موسیقی سے متعلق ایک مختصر دکنی نظم ہے۔
D. جانم کے یہاں عربی و فارسی اسالیب کا استعمال اول سے آخر تک نظر آتا ہے۔
Choose the correct answer from the options given below:

ذیل میں دیئے گئے کتابوں اور ان کے مصنفین کے درست جوڑ کی نشاندہی کیجیے۔
A. معراج العاشقین ---- قطب شاہ
B. خوش نامہ ---- برہان الدین جانم
C. پرت نامہ ---- فیروز
D. نو سرہار ---- اشرف بیابانی
Choose the most appropriate answer from the options given below:

مصنف اور کتابوں کے صحیح جوڑ کی نشاندہی کیجیے۔
List I
A. کدم راؤ پدم راؤ
B. خوش نامہ
C. ارشاد نامہ
D. کتاب نورس
List II
I. ابراہیم عادل شاہ
II. برہان الدین جانم
III. شمس العشاق
IV. نظامی
Choose the correct answer from the options given below:

مندرجہ ذیل اقتباس کو غور سے پڑھیں اور سوالات کے جواب دیں۔
"دکنی اردو میں ادب کے ارتقا کو بخوبی سمجھنے کے لیے ہم اس کو کئی ادوار میں تقسیم کر سکتے ہیں۔ پہلا دور جو تمام تر صوفیانہ ادب پر مشتمل ہے وہ لسانیات کے نقطۂ نظر سے بہت اہمیت کا حامل ہے اور اس کا زمانہ بہمنی سلطنت کے خاتمے تک پھیلا ہوا ہے۔ جو شخص ہندستان کی تھوڑی بہت تاریخ سے بھی آگاہ ہے، اسے معلوم ہوگا کہ پندرھویں صدی کا خاتمہ ہونے کے پہلے ہی بہمنی سلطنت ٹوٹ پھوٹ کے پانچ حصوں میں تقسیم ہو گئی تھی۔ تخلیق ادب کی نظر سے ان میں بیجاپور اور گولکنڈہ کو بہت اہمیت حاصل ہے۔ بیجاپور میں عادل شاہی ریاست قائم ہوئی اور گولکنڈہ میں قطب شاہی۔ ان دونوں ریاستوں میں ادب اور دوسرے فنون کی بہت ترقی ہوئی۔ بادشاہوں سے لے کر عام لوگوں تک میں شاعری اور ادب کا ذوق دکھائی دیتا ہے۔ اس طرح ہم بیجاپور اور گولکنڈہ میں ترقی کرنے والے اردو ادب کو اس کی ترقی کا دوسرا دور کہہ سکتے ہیں۔ یہ دونوں ریاستیں جس طرح تقریباً ایک ساتھ قائم ہوئی تھیں، اُسی طرح ایک ساتھ ہی مغل شہنشاہ اورنگ زیب کے ہاتھوں سلطنت مغلیہ کا ایک جزبن گئیں۔ ان کے بعد تیسرا دور وہ کہا جا سکتا ہے، جس میں مغل دور اقتدار میں اردو ادب کا ایک بڑا سرمایہ جمع ہو گیا۔"

دکنی ادب کے ارتقائی مراحل کو سمجھنے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟

دکنی ادب کا پہلا دور کس طرح کے ادب پر مشتمل ہے؟

بہمنی سلطنت کتنے حصوں میں منقسم ہو گئی؟

گولکنڈہ میں کون سی ریاست قائم ہوئی؟

دکن کی کن ریاستوں میں کب سے بادشاہوں سے لے کر عوام تک میں شاعری اور ادب کا ذوق دکھائی دیتا ہے؟

درج ذیل اقتباس کس کتاب سے ماخوذ ہے؟
"آج لگن کوئی اس جہان میں، ہندوستان میں، ہندی زبان میں، اس لطافت، اس چھنداں سوں، نظم ہور نثر ملا کر، گلا کریوں نیں بولیا۔ اس بات کوں، اس نبات کوں یوں کوئی آب حیات میں نیں گھولیا، یوں غیب کا علم نیں کھولیا۔"

ذیل میں دو زمرے صحیح ہیں اور دو غلط۔ صحیح زمروں کی نشاندہی کیجیے :
A اردو برج بھاشا سے نکلی ہے۔ محمد حسین آزاد
B اردو پنجابی سے نکلی ہے۔ سید سلیمان ندوی
C اردو دکن میں پیدا ہوئی۔ نصیر الدین ہاشمی
D اردو سندھ میں محمد بن قاسم کی آمد کے بعد پیدا ہوئی۔ مسعود حسین خاں

ذیل میں دو زمرے صحیح ہیں اور دو غلط۔ صحیح زمروں کی نشاندہی کیجیے :
A 'بکٹ کہانی' کے اجزائے ترتیب کے لحاظ سے بارہواں مہینہ اساڑھ کا ہوتا ہے۔
B 'بکٹ کہانی' کے بعد شمالی ہند کی دوسری اہم شعری تصنیف 'عاشور نامہ' ہے۔
C 'بکٹ کہانی' میں داستان عشق غزل کی ہیئت میں ہے۔
D 'عاشور نامہ' میں قصباتی زبان سے اجتناب کیا گیا ہے۔

ذیل میں دو زمرے صحیح ہیں اور دو غلط۔ صحیح زمروں کی نشاندہی کیجیے :
A ہم رشتہ زبانوں کے گروہ کو لسانی خاندان کہتے ہیں۔
B سر ولیم جونز نے تقابلی لسانیات کی بنیاد قائم کی۔
C محمود شیرانی نے دہلی اور گردو نواح کو اردو کا مولد و مسکن بتایا۔
D سنسکرت اور فارسی میں کوئی لسانی مماثلت نہیں۔

درج ذیل بیانات کو غور سے پڑھیے اور صحیح بیان کی نشاندہی کیجیے:-

ذیل میں بولیوں کے دو صحیح اور دو غلط زمرے ہیں ۔
A - کھڑی بولی ، بندیلی ، گجراتی، ہریانی
B - کھڑی بولی ، ہریانی، برج بھاشا، قنوجی
C - کھڑی بولی ، ہریانی، بہاری، قنوجی
D - کھڑی بولی ،قنوجی، بندیلی، ہریانی
صحیح زمروں کی نشاندہی کیجیے۔

ذیل میں دو زمرے صحیح ہیں اور دو غلط -
A - ملا نصرتی، ملا وجہی ،غواصی ، مقیمی
B - عبد ل، جنیدی ، ابن نشاطی ، ملا نصرتی
C - ابن نشاطی، ملا وجہی، غواصی، جنیدی
D - عبد ل، ملا نصرتی، مقیمی، سیّد میران ہاشمی
صحیح زمروں کی نشاندہی کیجیے۔

ذیل کےدو بیانات صحیح ہیں اور دو غلط۔
A -'ہندوستانی لسانیات کا خاکہ' گراہم بیلی کی انگریزی کتاب کا ترجمہ ہے۔
B -'اردو کی لسانی تشکیل ' گیان چند جین کی مشہور کتاب ہے۔
C -'ہند آریائی اور ہندی ' سنیتی کمار چٹرجی کی انگریزی کتاب کا ترجمہ ہے۔
D -'مقدمہ تاریخ زبان اُردو' کے مصنّف مسعود حسین خاں ہیں ۔
صحیح بیانات کی نشاندہی کیجیے۔

سال وفات کے اعتبار سے صحیح ترتیب کی نشاندہی کیجیے۔
A - گیان چند جین ، محی الدین قادری زور، مسعود حسین خاں ، گوپی چند نارنگ
B - محی الدین قادری زور ،گیان چند جین ، مسعود حسین خاں ، گوپی چند نارنگ
C - محی الدین قادری زور ، مسعود حسین خاں ،گیان چند جین ، گوپی چند نارنگ
D - مسعود حسین خاں ، محی الدین قادری زور، گوپی چند نارنگ، گیان چند جین

ذیل میں دو بیانات دیے گئے ہیں ، ایک میں دعویٰ کیا گیا ہے اور دوسرے میں دلیل دی گئی ہے۔ دونوں کو غور سے پڑھنے کے بعد نیچے دیے ہوئے جوابات میں سے صحیح جواب کی نشاندہی کیجیے۔
دعویٰ: 'اکبر کے دربار کا مشہور شاعر عبد الرحیم خانِ خاناں برج بھاشا کا مشہور شاعر گزرا ہے۔'
دلیل : اسی لیے برج بھاشا اہم زبان بن گئی تھی۔

ذیل میں دو زمرے صحیح ہیں اور دو غلط۔
A- فورٹ ولیم کالج کے قیام کا مقصد نو وارد انگریز افسروں کو اردو سکھانا تھا۔
B- دار الترجمہ عثمانیہ اورنگ آباد میں قائم ہوا۔
C- علی گڑھ تحریک کے بانی اقبال تھے۔
D- دلّی کالج کے قیام کا مقصد ہندوستانیوں کو اردو زبان میں عصری اور سائنسی علوم کی تعلیم دینا تھا۔
صحیح زمروں کی نشاندہی کیجیے۔

ذیل میں دو زمرے درست ہیں اور دو غلط۔
A- سید احتشام حسین ۔ ہندوستانی لسانیات کا خاکہ
B- اردو زبان کی تاریخ ۔ مرزا خلیل احمد بیگ
C- شوکت سبزواری ۔ زبان اور علم زبان
D- داستان زبان اردو جدید ۔ شوکت سبزواری
صحیح زمروں کی نشاندہی کیجیے۔

ذیل میں دو زمرے صحیح ہیں اور دو غلط۔
A- مشرقی ہندوستان کی زبانیں ۔ بنگالی، آسامی، اڑیا، بہاری
B- شمالی مغربی ہندوستان کی زبانیں ۔ لہندا، سندھی، مغربی، پنجابی
C- بنگالی، آسامی، اڑیا، میتھلی ۔ جنوبی ہندوستان کی زبانیں
D- پنجابی، سندھی، بھوجپوری ۔ مغربی ہندوستان کی زبانیں
صحیح زمروں کی نشاندہی کیجیے۔

صحیح جوڑ کی نشاندہی کیجیے۔
A- ڈاکٹر مسعود حسین خاں
B- محمود شیرانی
C- عبد القادر سروری
D- مرزا خلیل احمد بیگ
I- پنجاب میں اردو
II- زبان اور علم زبان
III- مقدمہ تاریخ زبان اردو
IV- اردو زبان کی تاریخ

زمانی اعتبار سے صحیح ترتیب کی نشاندہی کیجیے۔
A- آب حیات، پنجاب میں اردو، مقدمہ تاریخ زبان اردو، اردو زبان کی تاریخ
B- اردو زبان کی تاریخ، مقدمہ تاریخ زبان اردو، آب حیات، پنجاب میں اردو
C- پنجاب میں اردو، آب حیات، اردو زبان کی تاریخ، مقدمہ تاریخ زبان اردو
D- آب حیات، پنجاب میں اردو، اردو زبان کی تاریخ، مقدمہ تاریخ زبان اردو

‘اردو دہلی کی قدیم زبان نہیں بلکہ وہ مسلمانوں کے ساتھ دہلی جاتی ہے، اور چوں کہ مسلمان پنجاب سے ہجرت کر کے جاتے ہیں۔ اس لئے ضروری ہے کہ وہ پنجاب سے کوئی زبان اپنے ساتھ لے کر گئے ہوں گے۔’ یہ بیان کس کا ہے؟

ذیل کی آوازوں کو اُن کے لسانی نام سے جوڑیے :
(a) ب | (i) دو لبی
(b) ک | (ii) تالوی
(c) غ | (iii) غشائی
(d) ج | (iv) حلقی
صحیح جوڑی کی نشاندہی کیجیے :

درجِ ذیل تخلیقات کی صحیح زمانی ترتیب بہ لحاظ سنِ تصنیف بتائیے :

ذیل میں ایک دعویٰ ہے اور اُس کی ایک دلیل ہے۔ اسے غور سے پڑھیے اور صحیح جواب کی نشاندہی کیجیے۔
دعویٰ : اُردو ایک شیریں زبان ہے۔
دلیل : اُردو زبان میں مختلف زبانوں کی آوازوں پر مبنی الفاظ شامل ہیں۔

ذیل میں لسانیات کی صحیح تعریف کون سی ہے ؟

زمانی اعتبار سے صحیح زمرے کی نشان دہی کیجئے۔