علم سے چراغ جلتا ہے، ادب سے دل روشن ہوتا ہے
ادب نامہ
Adabnama
ہوم/UGC NET/گزشتہ سالوں کے پرچے/UGC NET Urdu Paper II — December 2014

UGC NET Urdu Paper II — December 2014

December 2014

اصل پرچہ PDF میں دیکھیں

زمانی اعتبار سے صحیح زمرے کی نشان دہی کیجئے۔

کس مشہور ادیب و صحافی کی پیدائش مکہ معظمہ میں ہوئی؟

مثنوی ’’علی نامہ‘‘ میں دکن کے کس بادشاہ کے دور حکومت کے واقعات بیان کئے گئے ہیں؟

’’نقش فریادی‘‘ کی روشنی میں فیض کی شاعری پر تبصرہ کرتے ہوئے یہ جملہ کس نے لکھا تھا؟
’’فیض کسی مرکزی نظریے کا شاعر نہیں صرف احساسات کا شاعر ہے۔‘‘

’’فسادی‘‘ اور ’’پردے کے پیچھے‘‘ کس کے افسانے ہیں؟

’’رانو‘‘ اور ’’تلوکا‘‘ کس ناول کے مرکزی کردار ہیں؟

’’زمانے نے اس کی سحر بیانی پر تمام شعراء اور تذکرہ نویسوں سے محضر شہادت لکھوایا‘‘ مثنوی سحرالبیان سے متعلق یہ بیان کس کا ہے؟

اے شمع تیری عمر طبیعی ہے ایک رات
ہنس کر گذار یا اسے رو کر گذار دے
اس شعر میں کونسی صنعت استعمال ہوئی ہے؟

’شوخی و ظرافت‘ تخیل کی بلند پروازی اور تہہ داری کس شاعر کے کلام کی خصوصیات ہیں؟

نظیر اکبر آبادی کہاں اور کس سنہ میں پیدا ہوئے؟

ناول ’’شریف زادہ‘‘ اور ’’اختری بیگم‘‘ کے مصنف کون ہیں؟

ان میں سے کس شاعر کو گیان پیٹھ ایوارڈ سے نوازا گیا؟

جلوۂ گل ہے فضائے وادیِ پُر خار میں
سرخ تکمہ سے قبائے سبزۂ کہسار میں
سرخ تکمہ سے سرور جہاں آبادی کی مراد کیا ہے؟

ان میں سے کونسا شاعر ’’اردو شاعری کے عہد زرّیں‘‘ سے تعلق نہیں رکھتا؟

’’نظم دل افروز‘‘ کس شاعر کا شعری مجموعہ ہے؟

ان میں سے کس شاعر نے اصلاحِ زبان کی کوشش کی اور اس پر خود بھی سختی سے عمل کیا اور اپنے شاگردوں سے بھی اس پر عمل کرایا؟

کس تیر کی آمد ہے کہ رن کانپ رہا ہے
------------------------------------
مصرع ثانی کی نشان دہی کیجئے۔

ذیل میں ایک دعویٰ اور دلیل دی گئی ہے۔ انہیں غور سے پڑھیے اور صحیح زمرے کی نشان دہی کیجئے :
دعویٰ : میرؔ کو خدائے سخن کہا گیا ہے۔
دلیل : کیونکہ میر نے اردو کو چھ دیوان دئے ہیں۔

مرثیے کے اجزائے ترکیبی کی صحیح ترتیب کے زمرے کی نشان دہی کیجئے۔

خطابیہ قصیدہ کی پہچان کیا ہے؟

ان میں سے کس زمرے کا تعلق شاعری سے ہے؟

مرزا غالب کو کس الزام میں جیل جانا پڑا؟

’’میں نے اپنے مضامین میں جابجا شاعرانہ انداز بیان یا جذباتی اُسلوب کے خلاف آواز بلند کی ہے۔‘‘ آل احمد سرور کا یہ قول ان کی کس کتاب کے دیباچہ سے ماخوذ ہے؟

تنقید کے بعض مغربی اصولوں کو اردو شعر و ادب پر منطبق کرنے کی کوشش کس نقاد نے زیادہ کی ہے؟

غالب سے متعلق چونکا دینے والے حقائق کس نے پیش کئے؟

کس محقق نے ’’خالق باری‘‘ کو ضیاء الدین خسرو کی تصنیف ثابت کیا ہے؟

ان میں سے کون نقاد نظریاتی طور پر مارکسی نقطۂ نظر کا حامل ہے؟

نظم ’’انقلاب اور سرمایہ داری‘‘ کے شاعر کا نام کیا ہے؟

’’نظر اور نظریے‘‘ اور ’’نئے پرانے چراغ‘‘ کس نقاد کی کتابیں ہیں؟

سوالات اصل پرچے سے منتقل کیے گئے ہیں۔ کہیں فرق نظر آئے تو اصل PDF دیکھیں۔ Source: UGC/CBSE question booklet (D-28-14).