علم سے چراغ جلتا ہے، ادب سے دل روشن ہوتا ہے
ادب نامہ
Adabnama
ہوم/UGC NET/گزشتہ سالوں کے پرچے/Paper 2 · Unit 9

Paper 2 · Unit 9 — اردو کے ادبی دبستان، ادارے اور تحریکات و رجحانات

اس یونٹ کے گزشتہ سالوں کے سوالات

درج ذیل ایہام گو شعرا کی وفات کے اعتبار سے درست زمانی ترتیب کی نشاندہی کیجیے۔
A. شاہ ظہور الدین حاتم
B. شاکر ناجی
C. شاہ مبارک آبرو
D. شرف الدین مضمون
Choose the correct answer from the options given below:

ذیل میں درج تحریکات و رجحانات کی درست زمانی ترتیب کی نشاندہی کیجیے۔
A. ترقی پسند ادبی تحریک
B. اصلاح زبان کی تحریک
C. حلقہ ارباب ذوق
D. سر سید تحریک
Choose the correct answer from the options given below:

ذیل میں تحریکات و رجحانات اور ان سے وابستہ مصنفین کے نام درج ہیں، درست جوڑ کی نشاندہی کیجیے۔
Match List I with List II
List I
A. ذکاء اللہ
B. میراجی
C. شیخ ظہور الدین حاتم
D. خواجہ احمد عباس
List II
I. ایہام گوئی
II. سر سید تحریک
III. حلقۂ ارباب ذوق
IV. ترقی پسند ادبی تحریک
Choose the correct answer from the options given below:

ذیل میں شاعروں کے نام اور ان سے متصف خصوصیات / شناخت درج ہیں۔ درست جوڑ کی نشاندہی کیجیے۔
Match List I with List II
List I
A. ریاض خیر آبادی
B. خواجہ میر درد
C. مومن خاں مومن
D. شیخ ظہور الدین حاتم
List II
I. خمریات
II. ایہام
III. تصوف
IV. معاملہ بندی
Choose the correct answer from the options given below:

ذیل میں تحریکات و رجحانات اور ان سے متعلق تنقید نگاروں کے نام درج ہیں۔ درست جوڑ کی نشاندہی کیجیے۔
Match List I with List II
List I
A. قمر رئیس
B. شمیم حنفی
C. وہاب اشرفی
D. مجنوں گورکھپوری
List II
I. رومانوی تحریک
II. ترقی پسند ادبی تحریک
III. جدیدیت
IV. مابعد جدیدیت
Choose the correct answer from the options given below:

دو صحیح زمروں کی نشاندہی کریں۔
A. ابوالکلام آزاد کی نثر میں رومانیت کا عنصر مفقود ہے۔
B. "اردو ادب میں رومانی تحریک" مجنوں گورکھپوری کی تصنیف ہے۔
C. یلدرم کو رومانیت کے دور عروج کا مطلع اول کہا جاتا ہے۔
D. رومانیت کے فروغ میں رسالہ "مخزن" کا اہم کردار ہے۔
Choose the correct answer from the options given below:

ذیل میں دیئے گئے استاد اور شاگرد کے صحیح زمروں کی نشاندہی کریں۔
A. مرزا دبیر ---- میر ضمیر
B. مومن ---- غالب
C. اقبال ---- ظفر
D. ذوق ---- شاہ نصیر
Choose the correct answer from the options given below:

تحریک اور رجحانات سے وابستہ ادیبوں کے درست زمرے کی نشاندہی کیجیے۔
A. سردار جعفری ------ ترقی پسند تحریک
B. شیخ ظہور الدین حاتم ------ ایہام گوئی
C. گوپی چند نارنگ ------ رومانی تحریک
D. شمیم حنفی ------ حقیقت نگاری
Choose the most appropriate answer from the options given below:

ذیل میں سے دو درست اقوال کے زمرے کی نشاندہی کیجیے۔
A. خواجہ میر درد صوفیا کے نقشبندی سلسلے سے تعلق رکھتے تھے۔
B. قائم ایک عہد ساز شاعر ہیں۔
C. سودا نے شاہ حاتم کی شاگردی اختیار کی۔
D. میر تقی میر نے اکبر آباد کی جانب ہجرت کی۔
Choose the most appropriate answer from the options given below:

اداروں سے وابستہ ادیبوں کے درست جوڑ بتائیں۔
List I
A. کاظم علی جوان
B. سر سید احمد خان
C. شبلی نعمانی
D. ماسٹر رام چندر
List II
I. سائنٹفک سوسائٹی
II. فورٹ ولیم کالج
III. دلی کالج
IV. دارالمصنفین
Choose the correct answer from the options given below:

ذیل میں دو زمرے صحیح ہیں اور دو غلط۔ صحیح زمروں کی نشاندہی کیجیے :
A علی گڑھ تحریک کا بیج 1857ء کی جنگ آزادی سے پھوٹا تھا۔
B سر سید احمد خاں پر راجہ رام موہن رائے کے اثرات تھے۔
C سر سید کی تصنیف "امہات الامہ" میں تاریخی صداقتوں کو پیش کیا گیا ہے۔
D سر سید احمد خاں مغربی علوم کے مخالف اور مشرقی علوم کے پیرو کار تھے۔

"ہمارے ادب کو قومی آزادی کی تحریک کی ترجمانی کرنی چاہیے۔ اسے سامراجیوں اور ظلم کرنے والے امیروں کی مخالفت کرنا چاہیے۔ اسے مزدوروں اور کسانوں اور تمام مظلوم انسانوں کی طرف داری اور حمایت کرنا چاہیے۔ اس میں عوام کے دکھ سکھ،ان کی بہترین خواہشوں اور تمناؤں کا اظہار اس طرح کرنا چاہیے جس سے ان کی انقلابی قوت میں اضافہ ہو اور وہ متحد و منظم ہوکر اپنی جدوجہد کو کامیاب بنا سکیں۔"
ترقی پسند ادیبوں کے جلسے میں یہ باتیں کس نے اپنی تقریر میں کہی تھیں؟

شاعر اورأن کی وابستگی کے لحاظ سے صحیح جوڑ کی نشاندہی کیجیے۔
A. مجروح سلطان پوری I. علی گڑھ تحریک
B. مختار صدیقی II. ترقی پسند ادبی تحریک
C. عمیق حنفی III. جدیدیت
D. خواجہ الطاف حسین حالی IV. حلقہ اربابِ ذوق

شاعر اور دبستان کے اعتبار سے صحیح جوڑ کی نشاندہی کیجیے۔
A. مومن I. دبستانِ عظیم آباد
B. ناسخ II. دبستانِ رام پور
C. راسخ III. دبستانِ دہلی
D. امیر IV. دبستانِ لکھنؤ

زمانہ آغاز کے اعتبار سے ادبی تحریک یا رجحان کی صحیح ترتیب کی نشاندہی کیجیے۔
A - حلقہ ارباب ذوق ، رومانی تحریک ، ترقی پسند تحریک ، ما بعد جدیدیت
B - ترقی پسند تحریک، رومانی تحریک، ما بعد جدیدیت ،حلقہ اربابِ ذوق
C - رومانی تحریک ،ترقی پسند تحریک ،حلقہ ارباب ذوق، ما بعد جدیدیت
D - رومانی تحریک، ترقی پسند تحریک، ما بعد جدیدیت، حلقہ اربابِ ذوق

ذیل میں دو زمرے صحیح ہیں اور دو غلط۔
A- میر ضمیر، مرزا دبیر، میر خلیق
B- میر ضمیر، میر خلیق، مرزا فصیح
C- میر ضمیر، میر انیس، مرزا فصیح
D- جوش، جمیل مظہری، وحید اختر
صحیح زمروں کی نشاندہی کیجیے۔

”ہندوستانی ترقی پسند تحریک دنیا میں ترقی پسندی کی تحریک، اشتراکیت کے اصولوں کے پرچار، فاشزم کے خلاف تمدنی اور ادبی محاذ قائم کرنے کی تحریک کا ایک حصہ ہے“
یہ بیان کس ترقی پسند نقاد کا ہے؟

ذیل میں دو زمرے صحیح ہیں:
(A) دہلی کالج کے اساتذہ۔ سر سید احمد خاں، ماسٹر رام چندر
(B) دہلی کالج کے اساتذہ۔ مفتی صدر الدین آزردہ، امام بخش صہبائی
(C) دہلی کالج کے اساتذہ۔ ماسٹر رام چندر، مولوی ذکاء اللہ
(D) دہلی کالج کے اساتذہ۔ امام بخش صہبائی، جان گلکرسٹ
صحیح زمرے کی نشاندہی کیجیے:

ذیل میں سے دو زمرے صحیح ہیں:
(A) فورٹ ولیم کالج، اکرام علی، بینی نارائن
(B) فورٹ ولیم کالج، سر سید احمد خاں، میر امن
(C) فورٹ ولیم کالج، حیدر بخش حیدری، ذکاء اللہ
(D) فورٹ ولیم کالج، مظہر علی ولا، شیر علی افسوس
صحیح زمرے کی نشاندہی کیجیے:

ذیل میں سے دو زمرے صحیح ہیں:
(A) سر سید کے معاصرین: تلوک چند محروم، ذکاء اللہ۔
(B) سر سید کے معاصرین: محسن الملک، نظم طباطبائی۔
(C) سر سید کے معاصرین: چراغ علی، محسن الملک۔
(D) سر سید کے معاصرین: محسن الملک، ذکاء اللہ۔
صحیح زمرے کی نشاندہی کیجیے:

دبستان کے لحاظ سے دو زمرے صحیح ہیں:
(A) میر تقی میر، یگانہ چنگیزی، ولی دکنی
(B) قلی قطب شاہ، مرزا غالب، جمیل مظہری
(C) میر تقی میر، مرزا غالب، مومن خان مومن
(D) قلی قطب شاہ، ولی دکنی، ملا وجہی
صحیح زمرے کی نشاندہی کیجیے:

ذیل میں دو بیانات درج ہیں، ایک میں دعویٰ پیش کیا گیا ہے اور ایک میں دلیل۔ دونوں کو غور سے پڑھ کر درج ذیل میں سے صحیح جواب کی نشاندہی کیجیے :
دعویٰ : غالب کو دبستان دہلی کا شاعر کہنا مناسب نہیں۔
دلیل : اس لئے کہ ان کے اشعار کو ادق، مہمل اور مشکل بھی کہا گیا ہے۔

ذیل میں دو بیانات درج ہیں، ایک میں دعویٰ پیش کیا گیا ہے اور ایک میں دلیل۔ آپ کو ان بیانات کو پڑھنے کے بعد درست جواب کی نشاندہی کرنا ہے:
دعویٰ : علی گڑھ تحریک ایک مصالحانہ تحریک تھی۔
دلیل : اس لئے کہ اس میں انگریزوں کے ساتھ صلح کے ساتھ رہنے کی ترغیب دی گئی تھی۔

ذیل میں دو بیانات دیئے گئے ہیں۔ ایک میں دعویٰ کیا گیا ہے اور دوسرے میں دلیل دی گئی ہے۔ دونوں کو غور سے پڑھنے کے بعد ذیل میں دیئے گئے جوابات میں سے صحیح جواب کی نشاندہی کیجیے۔
دعویٰ : مرزا غالب ایک عظیم شاعر تھے۔
دلیل : کیونکہ انہوں نے فارسی میں بھی شاعری کی۔

ذیل میں سے دو زمرے صحیح ہیں۔
(A) فورٹ ولیم کالج، رجب علی بیگ سرور، شیر علی افسوس
(B) فورٹ ولیم کالج، فقیر محمد خاں گویاؔ، میر امنؔ
(C) فورٹ ولیم کالج، شیر علی افسوس، کاظم علی جوانؔ
(D) فورٹ ولیم کالج، میر امن، حیدر بخش حیدری
صحیح زمرے کی نشاندہی کیجیے :

زمانی اعتبار سے صحیح ترتیب کی نشاندہی کیجیے :

ذیل میں دو بیانات دیئے گئے ہیں جن میں سے ایک دعویٰ ہے اور ایک دلیل ہے۔ دونوں کو غور سے پڑھیے اور ذیل میں دیئے گئے جوابات میں سے صحیح جواب کی نشاندہی کیجیے :
دعویٰ : مابعد جدیدیت ادبی تفہیم و تخلیق کے کلّی وجدان کا رجحان ہے۔
دلیل : کیوں کہ اس میں ادبی عمل کے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لایا جاتا ہے۔

“جنرل کمیٹی آف پبلک انسٹرکشن” کی دلی شاخ کے سکریٹری جوزف ہنری ٹیلر (Joseph Henry Tailor) کی سفارشات اور رپورٹ کے تحت کس ادارے کا قیام عمل میں آیا؟

زمانی اعتبار سے صحیح ترتیب کی نشان دہی کیجیے۔

صحیح زمانی ترتیب کس زمرے میں ہے ؟

زمانی اعتبار سے صحیح ترتیب کی نشاندہی کیجئے۔