مثنوی سیف الملوک و بدیع الجمال کا قصہ کس سے ماخوذ ہے؟
UGC NET Urdu Paper II — December 2013
December 2013
سب رس کس کس کی فرمائش پر لکھی گئی؟
کونسا بیان درست ہے؟
اردو میں غیر مذہبی نثر کے سب سے پہلے مکمل نمونے کے طور پر کس تصنیف کا نام لیا جاتا ہے؟
یہ کس کا خیال ہے کہ ’لٹریچر کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ جذباتِ انسانی کو حرکت میں لائے۔
روشن ہے اس طرح دلِ سوزاں میں داغ ایک
اجڑے نگر میں جیسے جلے ہے چراغ ایک
یہ شعر کس شاعر کا ہے؟
جدیدیت کی فکری بنیادوں میں کس فلسفے کا خاص کردار ہے
’گدازِ شب‘ کس کا مجموعۂ کلام ہے؟
’تاریخِ علمِ الکلام‘ کا مصنف کون ہے؟
سرسید کے رفقا میں سب سے کثیر تصانیف کس کی ہیں؟
’سب رس‘ میں دل کا جاسوس کون ہے؟
کس شاعر نے مختلف علوم و فنون کی اصطلاحات کو بڑی خوبی کے ساتھ اپنے قصائد میں برتا ہے؟
کس کی غزلوں میں عشقیہ جذبات کا برملا اظہار رنگینی اور شگفتگی پیدا کر دیتا ہے؟
کس شاعر کو تاریخ گوئی پر بھی ملکہ حاصل تھا؟
مختلف اجزائے ترکیبی سے تشکیل کردہ مرثیے کی خارجی ہیئت کو پہلی بار کس نے متعارف کرایا تھا جسے انیس و دبیر نے انتہائے کمال تک پہنچا دیا۔
آزادی سے قبل منٹو کے افسانوں پر چلائے گئے مقدموں کی روداد کس کتاب میں بیان کی گئی ہے؟
ابتدا میں آزاد نظم کی ہیئت کو فروغ دینے میں کس کا کردار اہم ہے؟
اختر الایمان کی تصنیف ’یادیں‘ کیا ہے؟
اپنے تذکرے میں یہ کس نے لکھا تھا کہ ’’اگرچہ ریختہ دکن سے تعلق رکھتا ہے لیکن اس وجہ سے کہ کوئی شاعرِ مربوط وہاں پیدا نہیں ہوا لہذا آغاز ان سے نہیں کیا گیا۔‘‘
آواز نہیں قید میں زنجیر کی ہرگز
ہر چند کہ عالم میں ہوں عالم سے جدا ہوں
یہ شعر کس کا ہے؟
مولانا ابوالکلام آزاد کا نام کیا تھا؟
غالبؔ نے اردو خطوط لکھنا کب شروع کیا؟
کس کے افسانوں میں بالعموم واحد متکلم کا صیغہ استعمال ہوا ہے؟
تجسّس، تحیّر اور طوالت ذیل کی کس صنف کی خصوصیت ہے؟
کلامِ اقبالؔ میں لالہ کا ذکر پہلی بار کہاں ملتا ہے؟
نظم بعنوان ’’رومی‘‘ اقبالؔ کے کس شعری مجموعے میں ملتی ہے؟
تھی نہرِ علقمہ بھی خجالت سے آب آب
روتا تھا پھوٹ پھوٹ کے دریا کا ہر حباب
مذکورہ شعر کا خالق کون ہے؟
’’داستانِ عہدِ گل‘‘ کیا ہے؟
ذیل میں انیسؔ کا شعر جغرافیائی اعتبار سے واقعاتی انحراف کی بہترین مثال ہے :
ذیل کے صحیح جوڑ کی نشاندہی کیجیے :
’نظیر کا دماغ چھوٹا اور تجربہ محدود ہے۔‘ کس کا قول ہے؟
ان میں سے کون سی داستان لکھنؤ میں لکھی گئی؟
کھڑی بولی کے مقابلے میں شورسینی اپ بھرنش اور پراکرت کس کی سچی جانشین ہے؟
کھڑی بولی کس علاقے کی بولی ہے؟
کلیم الدین احمد کی تنقید پر کس مغربی نقاد کا اثر ہے؟
قرۃ العین کے کس افسانے کی ’’ہیروئن پہلی بار اپنے انٹلکچوئل ڈائل سے نکل کر عورت کے پورے تہذیبی، جنسی اور احساسی روپ سے سامنے آتی ہے۔‘‘
پارسی اسٹیج کا پہلا دستیاب ڈراما کون سا ہے؟
’’افضل‘‘ اور ’’پروین‘‘ آغا حشر کے کس ڈرامے کے کردار ہیں؟
آغا حشر کہاں پیدا ہوئے؟
’’آگرہ بازار‘‘ پہلی بار کس سن میں پیش ہوا؟
بیدی کی کون سی کہانی ’ایک مغویہ عورت کی خوبصورت کہانی‘ ہے؟
کرشن چندر کے کس افسانے میں ’بمبئی‘ کی برسات ایک حرکی عنصر کے طور پر موجود ہے؟
قحطِ بنگال کے موضوع پر لکھا ہوا کرشن چندر کے افسانے کا نام کیا ہے؟
(۱) عشق پر زور نہیں (۲) خدمت گار، یہ دونوں افسانے کس سے منسوب ہیں؟
ڈراما ’’انارکلی‘‘ میں انارکلی کا اصل نام کیا ہے؟
کون سا ڈراما محمد حسن کا نہیں ہے؟
نظیر اکبر آبادی کی کس نظم کو مجنوں گورکھپوری نے روسو کے ’’معاشرتی عہدنامہ‘‘ کے مماثل قرار دیا ہے؟
غالب کے خطوط کا پہلا مجموعہ کون سا ہے؟
۱۸۹۷ء میں کون سی اہم کتاب شائع ہوئی تھی؟
اپنی نظموں میں جمّن، وفاقی، صلّو اور بدّھو جیسے علائم کا استعمال کس نے کیا ہے؟
سوالات اصل پرچے سے منتقل کیے گئے ہیں۔ کہیں فرق نظر آئے تو اصل PDF دیکھیں۔ Source: UGC/CBSE question booklet (D-28-13).