مرزا غالب کے والد عبداللہ بیگ کس کی فوج میں کماندار تھے؟
Paper 2 · Unit 3 — اردو غزل
اس یونٹ کے گزشتہ سالوں کے سوالات
جی نہ لگے گا روح کا، اپنے ندیم کے بغیر
جائیں گے سب سوئے جناں، آتش و خاک و باد و آب
مذکورہ بالا شعر کس شاعر کا ہے؟
ذیل میں درج جملہ کس مشہور ادیب کا ہے؟
"ہماری تہذیب غزل میں اور غزل ہماری تہذیب میں ڈھلی ہے۔"
"دکنی شاعری کی بڑی روایت سراپا نگاری تھی۔ سراپا نگاری کے فن نے ولی کو بالآخر 'بت پرست' بنا دیا۔"
ولی کی شاعری پر یہ جملہ کس نے کہا؟
ذیل میں دیئے گئے مصرعوں کی ترتیب کو غزل کی ترتیب کے اعتبار سے درست کر کے اشعار کو مکمل کیجیے۔
A. عشق سے طبیعت نے زیست کا مزہ پایا
B. خوں کیا ہوا دیکھا، گم کیا ہوا پایا
C. درد کی دوا پائی، درد بے دوا پایا
D. غنچہ پھر لگا کھلنے، آج ہم نے اپنا دل
Choose the correct answer from the options given below:
ذیل میں دو زمرے صحیح ہیں اور دو غلط، صحیح زمروں کی نشاندہی کیجیے۔
A. غالب کی زبان کسی قدر فارسی آمیز تھی۔
B. مومن خاں مومن کا آبائی پیشہ طبابت تھا۔
C. جوش کے شعری مجموعوں کے نام ہیں روح کائنات، شعرستان، شبنمستان۔
D. فراق گورکھپوری کے شعری مجموعوں کے نام ہیں فکر و نشاط، سرود خروش، سنبل و سلاسل۔
Choose the correct answer from the options given below:
ذیل میں دو زمرے صحیح ہیں اور دو غلط، غلط زمروں کی نشاندہی کیجیے۔
A. یگانہ 'غالب شکن' کہے جاتے ہیں۔
B. یگانہ چنگیزی کے مجموعہ کلام 'گنجینہ' کو کیفی اعظمی نے ترتیب دیا۔
C. شعری مجموعہ 'نغمہ ساز' کے شاعر کلیم عاجز ہیں۔
D. 'آتش گل' کے شاعر جگر مرادآبادی ہیں۔
Choose the correct answer from the options given below:
ذیل میں دو زمرے صحیح ہیں اور دو غلط، غلط زمروں کی نشاندہی کیجیے۔
A. رسالہ 'اردوئے معلی' کے مدیر سر سید احمد خان تھے۔
B. 'غربت' کا لفظ یگانہ چنگیزی کے کلام میں بار بار آیا ہے۔
C. فانی بدایونی کا مدفن حیدرآباد ہے۔
D. 'روپ' فراق کی رباعیوں کا مجموعہ ہے۔
Choose the correct answer from the options given below:
ذیل کے مصرعوں کے درست جوڑ لگا کر شعر مکمل کیجیے۔
Match List I with List II
List II (items A-D)
A. آزاد کچھ ہوئے ہیں اسیرانِ زندگی
B. دل کا علاج کیجیے اب یا نہ کیجیے
C. دنیا میں حال آمد و رفت بشر نہ پوچھ
D. میں نے دیا کہ تم نے لیا دل تمھیں کہو
List I (items I-IV)
I. بے اختیار آ کے رہا ہے خبر گیا
II. تم دل میں پہلے آئے کہ دل پیشتر گیا
III. یعنی جمال یار کا صدقہ اتر گیا
IV. اپنا جو کام تھا وہ غم یار کر گیا
Choose the correct answer from the options given below:
ذیل کے مصرعوں کے درست جوڑ لگا کر شعر مکمل کیجیے۔
Match List I with List II
List II (items A-D)
A. آگہی دام شنیدن جس قدر چاہے بچھائے
B. خوشی نہ ہو مجھے کیوں کر قضا کے آنے کی
C. زباں پہ آہ کے ساتھ اس کا نام آتا ہے
D. رنگ سوتے میں چمکتا ہے طرحداری کا
List I (items I-IV)
I. خبر ہے لاش پہ اس بے وفا کے آنے کی
II. طرفہ عالم ہے تیرے حسن کی بیداری کا
III. مدعا عنقا ہے اپنے عالم تقریر کا
IV. یہ درد کیا شب فرقت میں کام آتا ہے
Choose the correct answer from the options given below:
مندرجہ ذیل شعری حصے کو غور سے پڑھیے اور اس سے متعلق سوالات کے جواب دیجیے۔
زباں سے ذکر اگر چھیڑیے، تو پیدا ہو | نفس کے تار سے آواز خوش تر از بم و زیر
ہوا یہ باغ جہاں میں شگفتگی کا جوش | کلید قفل دل تنگ و خاطر دل گیر
کرے ہے والب غنچہ، در ہزار سخن | چمن میں موج تکلم کی کھول کر زنجیر
کچھ انبساط ہوائے چمن سے دور نہیں | جو وا ہو غنچۂ منقار، بلبل تصویر
قفس میں بیضے کی بھی، شوق نغمہ سنجی سے | عجب نہیں کہ ہو مرغ چمن، بلند صفیر
اثر سے باد بہاری کے لہلہانے میں | زمیں پہ، ہم سر سنبل ہے، موج نقش حصیر
درج بالا شعری اقتباس کے خالق کون ہیں؟
ذیل میں سے آتش کے کلام پر مقدمہ کس نے لکھا ہے؟
عرفان صدیقی کے شعری مجموعہ "عشق نامہ" کی اشاعت اول کا سن کیا ہے؟
درج ذیل میں سے کون صرف غزل کے شاعر ہیں؟
"کلیات ولی" کس نے مرتب کیا؟
صد جلوہ رو بہ رو ہے جو مژگاں اٹھائیے
طاقت کہاں کہ دید کا احساں اٹھائیے
یہ کس کا شعر ہے؟
غزل کے نقطۂ آغاز اور نقطۂ اختتام سے متعلق ذیل میں کون سی بات درست ہے؟
فراق گورکھپوری کو ان کے کس شعری مجموعے پر "گیان پیٹھ" ایوارڈ سے نوازا گیا؟
جگر مرادآبادی کے شعری مجموعوں کی نشاندہی کیجیے۔
تاریخ اشاعتِ اوّل کے اعتبار سے فراق گورکھپوری کے شعری مجموعے کی صحیح ترتیب کی نشاندہی کیجیے۔
A. گلبانگ
B. گل نغمہ
C. پچھلی رات
D. غزلستان
Choose the correct answer from the options given below:
ذیل میں دو زمرے صحیح ہیں اور دو غلط ہیں، صحیح زمروں کی نشاندہی کریں۔
A. جگر مرادآبادی----آتش گل
B. یگانہ چنگیزی----گل نغمہ
C. مجروح سلطان پوری----غزل
D. شہریار----آیات وجدانی
Choose the correct answer from the options given below:
درج ذیل میں سے دو صحیح زمروں کی نشاندہی کریں۔
A. پہنچا جو آپ کو تو پہنچا خدا کے تیئں ------ معلوم اب ہوا کہ بہت میں بھی دور تھا
B. تھا مستعار حسن سے اس کے جو نور تھا ------ پیدا ہر ایک نالے سے شور نشور تھا
C. کہنے لگا کہ دیکھ کے چل راہ بے خبر ------ میں بھی کسو کا سرِ پُر غرور تھا
D. کل پاؤں ایک کاسہ سر پر جو آ گیا ------ سمجھے نہ ہم تو فہم کا اپنی قصور تھا
Choose the correct answer from the options given below:
ذیل میں دو صحیح اشعار کے زمروں کی نشاندہی کریں۔
A. اس دور میں زندگی بشر کی ------ بیمار کی رات ہو گئی ہے
B. آنکھوں میں جو بات ہو گئی ہے ------ کیوں غم سے نجات ہو گئی ہے
C. مدت سے خبر ملی نہ دل کی ------ تصویر حیات ہو گئی ہے
D. جب دل کی وفات ہو گئی ہے ------ ہر چیز کی رات ہو گئی ہے
Choose the correct answer from the options given below:
تیری محفل سے اٹھتا غیر مجھ کو کیا مجال
دیکھتا تھا میں کہ تونے بھی اشارہ کر دیا
یہ شعر کس شاعر کا ہے؟
برنگ گوہر ہ خاموش حرف ناسزا سن کر
کہ تابد گو صدائے غیب سے کھینچے پشیمانی
اس شعر میں "حرف ناسزا" کے معنی کی نشاندہی کیجیے۔
ہر ذرہ ہے عالم میں خورشید حقیقی
یوں بوجھ کے بلبل ہوں ہر اک غنچہ دہاں کا
اس شعر میں "خورشید حقیقی" سے کیا مراد ہے؟
ذیل میں دو زمرے صحیح ہیں اور دو غلط۔ صحیح زمروں کی نشاندہی کیجیے :
A خوشامد کب کریں عالی طبیعت اہل دولت کی۔ سودا
B عجب ناداں ہیں وہ، جن کو ہے عجب تاج سلطانی۔ ذوق
C زہے نشاط اگر کیجیے اُسے تحریر۔ سودا
D کرے ہے والبِ غنچہ در ہزار سخن۔ ذوق
ذیل میں دو زمرے صحیح ہیں اور دو غلط۔ صحیح زمروں کی نشاندہی کیجیے :
A شاد عظیم آبادی کی غزلوں کا دیوان 'نغمۂ الہام' ہے۔
B شاد عظیم آبادی کی غزلوں کا دیوان 'نقش و نگار' ہے۔
C شاد عظیم آبادی کا اصل نام سید علی محمد ہے۔
D شاد عظیم آبادی کا اصل نام غلام محمد اختر ہے۔
ذیل کے اشعار میں دو صحیح اور دو غلط ہیں۔ صحیح زمروں کی نشاندہی کیجیے :
A سلگنا اور شے ہے جل کے مر جانے سے کیا ہو گا ۔۔۔۔ جو ہم سے ہو رہا ہے کام پروانے سے کیا ہو گا
B گھلنا اور شے ہے جل کے مر جانے سے کیا ہو گا ۔۔۔۔ جو ہم سے ہو رہا ہے کام پروانے سے کیا ہو گا
C دل ہے تو دھڑکنے کا بہانہ کوئی ڈھونڈے ۔۔۔۔ مورت کی طرح بے حس و بے جان سا کیوں ہے
D دل ہے تو دھڑکنے کا بہانہ کوئی ڈھونڈے ۔۔۔۔ پتھر کی طرح بے حس و بے جان سا کیوں ہے
ذیل میں دو زمرے صحیح ہیں اور دو غلط۔ صحیح زمروں کی نشاندہی کیجیے :
A میر تقی میر آگرہ میں پیدا ہوئے۔
B میر کا انتقال 1812 میں لکھنؤ میں ہوا۔
C میر دلی میں اپنے ماموں خان آرزو کے ساتھ رہے۔
D میر اپنے معاصر غالب کی بہت قدر کرتے تھے۔
ذیل میں دو زمرے صحیح ہیں اور دو غلط۔ صحیح زمروں کی نشاندہی کیجیے :
A مخدوم کا پہلا مجموعہ کلام "سرخ سویرا" اور دوسرا "گل تر" ہے۔
B مجاز کے شعری مجموعے "خون کی لکیر" اور "نئی دنیا کو سلام" ہیں۔
C علی سردار جعفری کے شعری مجموعے "تلخیاں" اور "پرچھائیاں" ہیں۔
D جذبی کا پہلا شعری مجموعہ "فروزاں" اور دوسرا "سخن مختصر" ہے۔
ذیل میں دو زمرے صحیح ہیں اور دو غلط۔ صحیح زمروں کی نشاندہی کیجیے :
A یگانہ چنگیزی کا شعری مجموعہ "آیات وجدانی" ہے۔
B "غزل" مجروح سلطان پوری کا شعری مجموعہ ہے۔
C جگر مراد آبادی کے شعری مجموعے کا نام "نشاط روح" ہے۔
D کلیم عاجز کے شعری مجموعے کا نام "آتش گل" ہے۔
ایہام گو شعرا کے نام اور تخلص کی روشنی میں صحیح جوڑوں کی نشاندہی کیجیے :
List I | List II
(A) شیخ نجم الدین شاہ مبارک | (I) مضمون
(B) شیخ شرف الدین | (II) آبرو
(C) شیخ ظہور الدین | (III) یک رنگ
(D) غلام مصطفےٰ خاں | (IV) حاتم
Choose the correct answer from the options given below :
تاریخ پیدائش کے اعتبار سے صحیح ترتیب کی نشاندہی کیجیے ؟
(A) ذوق
(B) مرزا غالب
(C) سودا
(D) میر انیس
Choose the correct answer from the options given below :
تاریخ وفات کے اعتبار سے صحیح ترتیب کی نشاندہی کیجیے۔
(A) شاد عظیم آبادی
(B) مومن خاں مومن
(C) اسد اللہ خاں غالب
(D) میر تقی میر
Choose the correct answer from the options given below :
تاریخ پیدائش کے اعتبار سے صحیح ترتیب کی نشاندہی کیجیے۔
(A) اکبر الہ آبادی
(B) اصغر گونڈوی
(C) فانی بدایونی
(D) حسرت موہانی
Choose the correct answer from the options given below :
ذیل میں دو بیانات دیے گئے ہیں۔ دونوں کو غور سے پڑھنے کے بعد صحیح جواب کی نشاندہی کیجیے :
بیان I : غالب کو فارسی زبان سے غیر معمولی دلچسپی تھی۔ انھیں فارسی نثر و نظم دونوں پر عبور تھا۔
بیان II : غالب اردو سے زیادہ اپنے فارسی کلام پر فخر کرتے تھے۔
"دو غزلہ" کسے کہتے ہیں؟
غزل کے نقطہ آغاز اور نقطہ اختتام سے متعلق ذیل میں سے کون سی بات درست ہے؟
درج ذیل میں سے غالب کا شعر کون سا ہے؟
کلیات میر پہلی بار کب اور کہاں سے شائع ہوا؟
"ولی کی زبان" کے عنوان سے کس کا مضمون ہے جسے کلیات ولی کے مرتب نے اپنے مقدمے کے بعد شامل کر لیا ہے؟
شعرا اور ان کے مجموعہ کلام کے لحاظ سے درج ذیل میں دیے گئے دو صحیح زمروں کی نشاندہی کیجیے -
A - اسم اعظم -ساتوں در -شام ہونے والی ہے
B - نشاط روح -سرود زندگی -چراغ سخن
C - عشق نامہ -کینوس – شب درمیاں
D - گل نغمہ -روح کائنات – جب فصل بہاراں آئی تھی
درج ذیل میں سے دو زمروں کے اشعار صحیح ہیں اور دو غلط -
A - وحدت عاشق و معشوق کی تصویر ہوں میں نل کا ایثار تو اخلاص دمن مجھ کو دیا
B - وحدت عاشق و معشوق کی تصویر ہوں میں عشق نے کیا چمن سرو و سمن مجھ کو دیا
C - اس نظر کے اٹھنے میں ، اس نظر کے جھکنے میں اشک بھر کے اٹھی تھی میری بے گناہی بھی
D - اس نظر کے اٹھنے میں ، اس نظر کے جھکنے میں نغمہ سحر بھی ہے ،آہ صبح گاہی بھی
صحیح زمروں کی نشاندہی کیجیے
درج ذیل میں سے دو زمروں کے اشعار صحیح ہیں اور دو غلط -
A - نالہ و آہ کی تفصیل نہ پوچھو مجھ سوں درد کہتی ہے مرا، زلف ترے کان میں آ
B - نالہ و آہ کی تفصیل نہ پوچھو مجھ سوں دفتر عشق بسا ،عشق کے دیوان میں آ
C - اب شوق سے تم محفل اغیار میں بیٹھو یا ں گوشہء خلوت میں عجب لطف اٹھا ہے
D - اب شوق سے تم محفل اغیار میں بیٹھو نظروں میں مروّت ہے نہ آنکھوں میں حیا ہے
صحیح زمروں کی نشاندہی کیجیے۔
ذیل میں دو زمرے صحیح ہیں اور دو غلط -
A - کھیل لڑکوں کا سمجھتے تھے محبت کے تئیں ہے بڑا حیف ہمیں اپنی بھی نادانی کا
B - جان گھبراتی ہے اندوہ سے تن میں کیا کیا ہے بڑا حیف ہمیں اپنی بھی نادانی کا
C - کفر کچھ چاہیے اسلام کی رونق کے لیے حسن زنّار ہے تسبیح سلیمانی کا
D - کفر کچھ چاہیے اسلام کی رونق کے لیے معتقد کون ہے میرؔ ایسی مسلمانی کا
صحیح زمروں کی نشاندہی کیجیے۔
ذیل میں دو شعر صحیح ہیں اور دو غلط -
A - آگہی دام شنیدن ،جس قدر چاہے بچھائے مؤے آتش دیدہ ہے حلقہ مری زنجیر کا
B - خوشی نہ ہومجھے کیونکر قضا کے آنے کی خبر ہے لاش پہ اس بے وفا کے آنے کی
C - ہر طرف ہے جہل کا بازار گرم اہل فن کیونکر نہ کھائیں پیچ و تاب
D - بڑھ گئیں تم سے تو مل کر اور بھی بیتابیاں اضطرابِ شوق نے اِک حشر برپا کر دیا
صحیح اشعار کی نشاندہی کیجیے۔
ذیل میں دو زمرے صحیح ہیں اور دو غلط -
A - تھی وہ اک شخص کے تصوّر سے اب وہ رعنائی خیال کہاں
B - ایسا آسان نہیں لہو رونا ذوق نظارہ جمال کہاں
C - وہ فراق اور وہ وصال کہاں اب وہ رعنائی خیال کہاں
D - وہ فراق اور وہ وصال کہاں وہ شب و روز ماہ و سال کہاں
صحیح زمروں کی نشاندہی کیجیے۔
شاعروں کے اعتبار سے درج ذیل اشعار میں دو زمرے صحیح ہیں اور دو غلط -
A - تیرے وحشی نے گرفتاری سے بچنے کے لیے رم کیا اتنا کہ آہو ئے ختن لگنے لگا کلیم عاجز
B - اس کے ہی ہاتھ میں ہے شاخ تعلق کی بہار چھو لیا ہے تو نئے برگ و ثمر آ گئے ہیں عرفان صدیقی
C - ملے جو دل تو یہ کہنا کہ اپنی منزل پر سحر کا بھولا ہوا وقت شام آتا ہے جگر مرادآبادی
D - ہوا کے دوش پہ جاتا ہے کاروان نفس عدم کی راہ میں کوئی پیادہ پا نہ ملا یاس یگانہ چنگیزی
صحیح زمرے کی نشاندہی کیجیے۔
شاعروں کے اعتبار سے درج ذیل اشعار میں دو زمرے صحیح ہیں اور دو غلط
A - ایساآسان نہیں لہو رونا دل میں طاقت جگر میں حال کہاں غالب
B - خاطر مایوس میں نقش امید وصل یار نور ہے صحرا میں گویا اِک چراغِ دود کا حسرت
C - آیا کہ دل گیا کوئی پوچھے تو کیا کہوں یہ جانتا ہوں دل اِدھر آیا اُدھر گیا جگر
D - دِل آگاہ نے بیکار میری راہ کھوٹی کی بہت اچھا تھا انجامِ سفر سے بے خبر ہونا مجروح
صحیح زمرے کی نشاندہی کیجیے۔
شاعر اور مصرعوں کے لحاظ سے صحیح جوڑ کی نشاندہی کیجیے۔
A. جگر مرادآبادی I. جب تُو نظر آیا مجھے تنہا نظر آیا
B. اصغر گونڈ وی II. ہم صفیرانِ چمن کچھ آشیانے کی کہو
C. یگانہ چنگیزی III. وہ مجھ پہ چھا گئے میں زمانے پہ چھا گیا
D. فراق گورکھ پوری IV. زبان گنگ تک آیا نہ ماجرا دل کا
شاعروں کے نام اور تخلص کے اعتبار سے صحیح جواب کی نشاندہی کیجیے۔
A. سراج الدین علی I. حاتم
B. نجم الدین II. ناجی
C. محمد شاکر III. آبرو
D. ظہور الدین IV. خان آرزو
زمانی اعتبار سے صحیح ترتیب کی نشاندہی کیجیے۔
A - میر تقی میر ،مرزاغالب،عرفان صدیقی،فراق گورکھپوری
B - مرزاغالب ، میر تقی میر ،فراق گورکھپوری، عرفان صدیقی
C - میر تقی میر ،مرزاغالب ،فراق گورکھپوری ، عرفان صدیقی
D - فراق گورکھپوری، عرفان صدیقی، میر تقی میر ، مرزاغالب
زمانی اعتبار سے شعرا کی صحیح ترتیب کی نشاندہی کیجیے۔
A - شہریار ، مومن ، شاد عظیم آبادی ، جگر مرادآبادی
B - مومن ، شاد عظیم آبادی ،شہریار، جگر مرادآبادی
C - مومن ، شاد عظیم آبادی، جگر مرادآبادی، شہریار
D - شاد عظیم آبادی، شہریار، جگر مرادآبادی، مومن
سالِ پیدائش کے لحاظ سے صحیح ترتیب کی نشاندہی کیجیے۔
A - ملا وجہی، ولی، آبرو، میر
B - ولی، وجہی،میر، آبرو
C - وجہی،ولی،میر،آبرو
D - آبرو، وجہی، ولی، میر
میں کیسے سمجھتا کہ تو ہے یا کہ نہیں ہے
ہر دم متغیر تھے خرد کے نظریات
اس شعر میں شاعر کس سے مخاطب ہے؟
کوئی ویرانی سی ویرانی ہے
دشت کو دیکھ کے گھر یاد آیا
اس شعر میں کون سی خصوصیت ہے؟
ذیل میں دو زمرے صحیح ہیں اور دو غلط۔
A- ہوا جب کفر ثابت ہے وہ تمغائے مسلمانی (ذوق)
B- نمک خوان تکلم ہے فصاحت میری (انیس)
C- کروں پہلے توحید یزداں رقم (میر حسن)
D- ضیغم ڈکارتا ہوا نکلا کچھار سے (انیس)
صحیح زمروں کی نشاندہی کیجیے۔
شاعر اور ان کے شعری مجموعے کے اعتبار سے دو زمرے صحیح ہیں اور دو غلط
A- ن۔م۔راشد ۔۔ ایران میں اجنبی
B- اختر الایمان ۔۔ بنت لمحات
C- جذبی ۔۔ نئی دنیا کو سلام
D- سردار جعفری ۔۔ فروزاں
صحیح زمروں کی نشاندہی کیجیے۔
ذیل میں دو زمرے مکمل شعر کی حیثیت سے صحیح ہیں اور دو غلط۔
A- دل کو نہ پوچھ معرکۂ حسن و عشق میں
اکثر ترے بغیر بھی آرام آ گیا
B- دل کو سکون، روح کو آرام آ گیا
بے اختیار لب پہ ترا نام آ گیا
C- دل کو سکون، روح کو آرام آ گیا
موت آ گئی کہ دوست کا پیغام آ گیا
D- دل کو نہ پوچھ معرکۂ حسن و عشق میں
کیا جانیے غریب کہاں کام آ گیا
صحیح زمروں کی نشاندہی کیجیے۔
صحیح جوڑ کی نشاندہی کیجیے۔
A- عشق نامہ
B- وہ جو شاعری کا سبب ہوا
C- گل نغمہ
D- آیات وجدانی
I- کلیم عاجز
II- فراق گورکھپوری
III- عرفان صدیقی
IV- یگانہ چنگیزی
صحیح جوڑ کی نشاندہی کیجیے؟
A- اسم اعظم
B- آتشِ گل
C- سخنِ مختصر
D- نشاطِ روح
I- جگر مراد آبادی
II- جذبی
III- اصغر گونڈوی
IV- شہریار
ذیل میں دو بیانات دیے گئے ہیں، جن میں سے ایک دعویٰ ہے اور ایک دلیل۔ دونوں کو غور سے پڑھیے اور ذیل میں دیے گئے جوابات میں سے صحیح جواب کی نشاندہی کیجیے۔
دعویٰ : غالب اردو کے بہت بڑے شاعر تھے۔
دلیل : اس لیے کہ انھیں بہادر شاہ ظفر کے دربار سے خطاب ملا تھا۔
ذیل میں دیئے ہوئے شعراء میں سے کس کا مدفن دلی میں نہیں ہے؟
غالب کو ”بلبل ہند“ کس شاعر نے کہا تھا؟
سبحہ گرداں ہی میر ہم تو رہے - دست کوتاہ تا سبو نہ گیا
اس شعر میں سبحہ گرداں کے کیا معنی ہیں؟
جانے کا نہیں شور سخن کا مرے ہرگز
درج ذیل مصرعوں میں سے صحیح مصرع کی مدد سے میر کا شعر مکمل کیجیے۔
”آیات و نغمات“ کس شاعر کا شعری مجموعہ ہے؟
ذیل میں سے دو زمرے شعر کی حیثیت سے صحیح ہیں:
(A) جذبۂ بے اختیار شوق دیکھا چاہیے
مدعا عنقا ہے اپنے عالم تقریر کا
(B) جذبۂ بے اختیار شوق دیکھا چاہیے
سینۂ شمشیر سے باہر ہے دم شمشیر کا
(C) نظر میں کھٹکے ہے بن تیرے گھر کی آبادی
ہمیشہ روتے ہیں ہم دیکھ کر در و دیوار
(D) نظر میں کھٹکے ہے بن تیرے گھر کی آبادی
کہ ہو گئے مرے دیوار و در، در و دیوار
صحیح زمرے کی نشاندہی کیجیے:
ذیل میں سے دو زمرے مکمل شعر کی حیثیت سے صحیح ہیں:
(A) غم رہا جب تک کہ دم میں دم رہا
اس میں مجنوں کا ولے ماتم رہا
(B) سنتے ہیں لیلیٰ کے خیمے کو سیاہ
دم کے جانے کا نہایت غم رہا
(C) غم رہا جب تک کہ دم میں دم رہا
دم کے جانے کا نہایت غم رہا
(D) سنتے ہیں لیلیٰ کے خیمے کو سیاہ
اس میں مجنوں کا ولے ماتم رہا
صحیح زمرے کی نشاندہی کیجیے:
ذیل میں سے دو زمرے صحیح ہیں:
(A) جمیل مظہری: جنبش سے میرے خامہ افسوں طراز کی۔
(B) مرزا غالب: نمک خوان تکلم ہے فصاحت میری۔
(C) مرزا دبیر: ضیغم ڈکارتا ہوا نکلا کچھار سے۔
(D) میر انیس: مرثیہ عارف۔
صحیح زمرے کی نشاندہی کیجیے:
ذیل میں سے دو زمرے صحیح ہیں:
(A) مرزا محمد رفیع سودا - ہوا جب کفر ثابت ہے وہ تمغائے مسلمانی
(B) شیخ ابراہیم ذوق - زہے نشاط اگر کیجیے اسے تحریر
(C) مرزا محمد رفیع سودا - ہیں مری آنکھوں میں اشکوں کے تماشا گوہر
(D) شیخ ابراہیم ذوق - تضحیک روزگار
صحیح زمرے کی نشاندہی کیجیے:
صحیح جوڑی کی نشاندہی کیجیے :
(A) شمع فانوس میں ہے اپنی لطافت کے سبب (I) حسرت
(B) لایا ہے دل پر کتنی خرابی (II) فانی
(C) دل چرا کر نگاہ ہے خاموش (III) جگر
(D) یک لحظہ خوشی کا جب انجام نظر آیا (IV) شاد
سن ولادت کے اعتبار سے صحیح ترتیب کی نشاندہی کیجیے:
زمانی اعتبار سے ترتیب کونسی درست ہے:
نور ہے صحرا میں گویا اک چراغ طور کا
مصرعہ اوّل کی نشاندہی کر کے حسرتؔ کا یہ شعر مکمل کیجیے۔
دل میں ذوقِ وصل و یادِ یار تک باقی نہیں
غالبؔ کے اس شعر کے مصرعہ ثانی کی نشاندہی کیجیے۔
کیا اعتبار یاں کا پھر اس کو خوار دیکھا
مصرعہ دوم کی نشاندہی کر کے میرؔ تقی میرؔ کا شعر مکمل کیجیے۔
کس کے کلام میں یاسیت کے گہرے اثرات ملتے ہیں؟
‘گلِ نغمہ’ کس شاعر کا مجموعہ کلام ہے؟
مندرجہ ذیل اشعار میں سے ذوق کے شعر کی نشان دہی کیجیے :
کرے ہے والب غنچہ در ہزار سخن
درجِ ذیل کے صحیح مصرعہ سے شعر مکمل کیجیے۔
ہوا جب کفر ثابت ہے وہ تمغائے مسلمانی
درجِ ذیل مصرعوں میں سے صحیح مصرعہ کی مدد سے مطلع مکمل کیجیے۔
‘شاعر جو سنے جاتے ہیں مستغنی الاحوال
دیکھے جو کوئی فکر تردد کو تو یاں ہے’
اس شعر میں ‘مستغنی الاحوال’ کے کیا معنی ہیں؟
ولیؔ کی شاعری میں کیا نہیں ہے؟
ذیل میں سے دو زمرے مکمل شعر کی حیثیت سے صحیح ہیں۔
(A) ہوا پہ دوڑتا ہے اس طرح سے ابرِ سیاہ
عیاں ہو خامہ سے تحریر نغمہ جائے صریر
(B) ز ہے نشاط اگر کیجئے اسے تحریر
عیاں ہو خامہ سے تحریر نغمہ جائے صریر
(C) نکل کے سنگ سے گر ہو شرارہ تخم نشاں
زمیں پہ ہمسرِ سنبل ہے موجِ نقش حصیر
(D) اثر سے باد بہاری کے لہلہانے میں
زمیں پہ ہمسرِ سنبل ہے موجِ نقش حقیر
صحیح زمرے کی نشاندہی کیجیے :
دو صحیح زمروں کی نشاندہی کیجیے :
(A) شاد عظیم آبادی : قاصد کو چلتے وقت قسم دی رسول کی
(B) مجروح سلطانپوری : سر اٹھائے بزم جاناں میں بھلا کس کی مجال
(C) شہریار : دیارِ دل نہ رہا بزم دوستاں نہ رہی
(D) عرفان صدیقی : نگاہِ ساقی نامہرباں یہ کیا جانے
ذیل میں سے دو زمرے صحیح ہیں :
(A) مومنؔ کی غزل میں جدید لب و لہجہ ملتا ہے
(B) غزل کا آرٹ نقاب پوش آرٹ ہے
(C) اقبالؔ کے ہاں تغزل نام کو نہیں ملتا
(D) غزل برہنگی کی تاب لا سکتی ہے، نہ چیخ و پکار اور شور و غوغا کی
صحیح زمرے کی نشاندہی کیجیے :
درجِ ذیل کے دو زمرے صحیح ہیں۔ شاعر اور اس کے مجموعے کے لحاظ سے دو صحیح زمروں کی نشاندہی کیجیے :
(A) اصغر گونڈوی : آتش گل
(B) جگر مرادآبادی : آتش گل
(C) مجروح سلطان پوری : غزل
(D) عرفان : اسمِ اعظم
دو صحیح زمروں کی نشاندہی کیجیے :
شاعر اور اشعار کے اعتبار سے صحیح جوڑی کی نشاندہی کیجیے :
(a) حسرت موہانی | (i) کہاں سے آتے ہیں یہ گھر اُجالتے ہوئے لفظ
چھپا ہے کیا مری مٹی میں ماہ پارہ کوئی
(b) عرفان صدیقی | (ii) اتنا نہ تجھ سے ملتے نہ دل کو کھو کے روتے
جیسا کیا تھا ہم نے ویسا ہی یار پایا
(c) مرزا غالبؔ | (iii) یک قدم بے سود ہے اظہار حال آرزو
حسنِ بے پروا کے آگے عشق نامنظور کا
(d) میر تقی میرؔ | (iv) حال دل نہیں معلوم، لیکن اس قدر یعنی
ہم نے بار بار ڈھونڈا، تم نے بارہا پایا
صحیح ترتیب کی نشان زد کیجیے :
تاریخ وفات کے اعتبار سے صحیح ترتیب کی نشاندہی کیجیے۔
ذوق کے بعد بہادر شاہ ظفر نے کس کی شاگردی اختیار کی؟
تمناؤں میں الجھایا گیا ہوں
کھلونے دے کے بہلایا گیا ہوں
یہ کس کا مطلع ہے؟
فراق اولاً کس شاعر سے متاثر ہوئے تھے؟
ہم میں باقی نہیں اب خالدِ جاں باز کا رنگ
دل پہ غالب ہے فقط حافظِ شیراز کا رنگ
یہ شعر کس کا ہے؟
ع دنیا حیراں ہو گئی ہے
اس کے مصرع اولیٰ کی نشاندہی ذیل کے مصرعوں میں سے کیجیے۔
دل گیا رسوا ہوئے آخر کو سودا ہو گیا
اس دو روزہ زیست میں ہم پر بھی کیا کیا ہو گیا
کس کا شعر ہے؟
ع لطف اگر یہ ہے بتاں صندل پیشانی کا
درج ذیل مصرعوں میں سے صحیح مصرع کی مدد سے مطلع مکمل کیجیے۔
کر گیا روشن ہمیں پھر سے کوئی بدر منیر
ہم تو سمجھے تھے کہ سورج کو گہن لگنے لگا
اس شعر کے تخلیق کار کون ہیں؟
غیرِ حیرت ہے خبر اس آئینہ رو کی کسے
راز کے پردے میں جس کی خامشی آواز ہے
یہ شعر کس کا ہے؟
ع تم ہمارے کسی طرح نہ ہوئے
درج ذیل مصرعوں سے شعر مکمل کیجیے۔
ہیں مستحیل خاک سے اجزائے نوخطاں
کیا سہل ہے زمیں سے نکلنا نبات کا
کس کا شعر ہے ؟
شام بھی تھی دھواں دھواں، حسن بھی تھا اُداس اُداس
دل کو کئی کہانیاں یاد سی آ کے رہ گئیں
یہ کس کا شعر ہے ؟
پھر دیکھیے اندازِ گل افشانیِ گفتار
صحیح مصرعے سے شعر مکمل کیجیے :
بڑا ہے درد کا رشتہ، یہ دل غریب سہی
ذیل کے مصرعوں کی مدد سے صحیح مصرعۂ ثانی کی نشاندہی کیجیے :
ناصر کاظمی کا اصل نام کیا ہے؟
ولیؔ کے اس مصرعۂ اولیٰ سے مکمل کیجیے :
مجنوں ہوں ترے غم کوں بیاباں سوں کہوں گا
تجھ مکھ کی پرستش میں گئی عمر مری ساری
شعر مکمل کیجیے۔
رات محفل میں ترے ہم بھی کھڑے تھے چپ کے
جیسے تصویر لگا دے کوئی دیوار کے ساتھ
یہ شعر کس کا ہے؟
دیکھ سکتا نہیں میں گل کوں ہر یک خار کے ساتھ
سراج اورنگ آبادی کے اس مصرعۂ اولیٰ کے مصرعۂ ثانی کی نشاندہی کیجیے۔
لائی حیات، آئے قضا لے چلی چلے اپنی خوشی نہ آئے، نہ اپنی خوشی چلے
یہ شعر کس کا ہے؟
سودا کے اس شعر کو مصرعۂ ثانی سے مکمل کیجیے :
یہ رنجش میں ہم کو ہے بے اختیاری
درج ذیل میں سے کس شاعر نے خود کو ’گلشنِ معنی کا عندلیب‘ کہا ہے؟
شاد عظیم آبادی کے شعری مجموعے کا نام کیا ہے؟
یگانہ چنگیزی کا اصل نام کیا ہے؟
عشق میں صبر و رضا درکار ہے
مصرعِ ثانی کی نشاندہی کیجیے۔
زندگی کیا ہے عناصر میں ظہورِ ترتیب موت کیا ہے انھیں اجزا کا پریشاں ہونا
یہ کس کا شعر ہے؟
گراں گزرے گا حرفِ آرزو اس طبعِ نازک پر نگاہِ شوق اس مضمونِ رنگیں کو ادا کر دے
ذکر میرا ہی وہ کرتا تھا صریحاً لیکن
میں نے پوچھا تو کہا خیر یہ مذکور نہ تھا
یہ کس کا شعر ہے؟
ہر ورق ہر صفحے میں اک شورِ انگیز ہے
عرصۂ محشر ہے عرصہ مرے بھی دیوان کا
یہ شعر میر کے کس دیوان میں شامل ہے؟
”غزل شاعری نہیں، عطرِ شاعری ہے۔“ کس کا قول ہے؟
”غزل جتنی بدنام ہے، اتنی مجھے عزیز ہے۔“ کس کا قول ہے؟
شاد عظیم آبادی کے مجموعے کا نام کیا ہے؟
”فیض کسی نظریے کا نہیں، احساس کا شاعر ہے۔“ کس کا قول ہے؟
نہ گورِ سکندر ہے نہ قبرِ دارا
مٹے ناموں کے نشاں کیسے کیسے
یہ شعر کس کا ہے؟
نہ پوچھ حالِ مرا، چوبِ خشک صحرا ہوں
لگا کے آگ مجھے کارواں روانہ ہوا
یہ شعر کس کا ہے؟
خواجہ میر درد کا مدفن کہاں ہے؟
’شوخی و ظرافت‘ تخیل کی بلند پروازی اور تہہ داری کس شاعر کے کلام کی خصوصیات ہیں؟
ان میں سے کونسا شاعر ’’اردو شاعری کے عہد زرّیں‘‘ سے تعلق نہیں رکھتا؟
میر تقی میر کی وفات کس سنہ میں ہوئی؟
ان میں سے کس شاعر نے اصلاحِ زبان کی کوشش کی اور اس پر خود بھی سختی سے عمل کیا اور اپنے شاگردوں سے بھی اس پر عمل کرایا؟
کس تیر کی آمد ہے کہ رن کانپ رہا ہے
------------------------------------
مصرع ثانی کی نشان دہی کیجئے۔
ذیل میں ایک دعویٰ اور دلیل دی گئی ہے۔ انہیں غور سے پڑھیے اور صحیح زمرے کی نشان دہی کیجئے :
دعویٰ : میرؔ کو خدائے سخن کہا گیا ہے۔
دلیل : کیونکہ میر نے اردو کو چھ دیوان دئے ہیں۔
ریختی کا پہلا صاحب دیوان شاعر کون ہے؟
مرزا غالب کو کس الزام میں جیل جانا پڑا؟
ان میں سے کس شاعر نے کس کی مدح میں نہ کوئی قصیدہ لکھا اور نہ کسی کی ہجو کہی؟
’’تصدق حسین خان‘‘ کس شاعر کا اصل نام ہے؟
وہ کون شاعر تھا جسے دلّگی کے بغیر کھانا ہضم نہیں ہوتا تھا؟
دیاشنکر نسیمؔ شاگرد تو آتش کے ہیں لیکن ان کا رنگ سخن کس شاعر سے ملتا ہے؟
احیائے جدید غزل کے عناصرِ اربعہ کے صحیح زمرے کی نشان دہی کیجئے
یگانہ چنگیزی کا اصلی نام کیا ہے؟
کس شاعر نے باضابطہ وکالت بھی کی تھی؟
ان میں میرؔ کے لہجے کی بازیافت کس کی شاعری میں ملتی ہے؟
فکرِ انساں پر تری ہستی سے یہ روشن ہوا
ہے پرِ مرغِ تخیّل کی رسائی تا کجا
غالب کی مدح میں یہ شعر کس شاعر نے کہا تھا؟
کس شاعر کا شعری سفر کوئے یار سے شروع ہو کر سوئے دار تک جاری رہا؟
کہے جاتے وہ سنتے یا نہ سنتے
زباں تک حالِ دل آیا تو ہوتا
کس شاعر کا شعر ہے؟
قفس، زنجیر، پرندہ، باغ اور زنداں وغیرہ کس کے کلام کی کلیدی علامتیں ہیں؟
روشن ہے اس طرح دلِ سوزاں میں داغ ایک
اجڑے نگر میں جیسے جلے ہے چراغ ایک
یہ شعر کس شاعر کا ہے؟
کس کی غزلوں میں عشقیہ جذبات کا برملا اظہار رنگینی اور شگفتگی پیدا کر دیتا ہے؟
کس شاعر کو تاریخ گوئی پر بھی ملکہ حاصل تھا؟
آواز نہیں قید میں زنجیر کی ہرگز
ہر چند کہ عالم میں ہوں عالم سے جدا ہوں
یہ شعر کس کا ہے؟
ذکر میرا ہی وہ کرتا تھا صریحاً لیکن
میں جو پوچھا تو کہا خیر یہ مذکور نہ تھا
کس کا شعر ہے؟
ایک نظریہ ساز اور باعمل صوفی کی باطنی بصیرت کی عکاسی کس کی شاعری میں ہوتی ہے؟
میخانۂ الہام و نغمۂ الہام، کس کی تصنیفات ہیں؟
کس شاعر کے عاشقانہ بیان کو معاملہ بندی سے تعبیر کرتے ہیں؟
مقدور نہیں اس کی تجلّی کے بیاں کا
جوں شمع سراپا ہو اگر صرف زباں کا
یہ شعر کس شاعر کے دیوانِ غزلیات کا مطلع ہے؟
مہربان خاں رندؔ کی سرکار سے کون وابستہ تھا؟
دل ! تجھے کیوں ہے کلی ایسی
کون دیکھی ہے اچپلی ایسی
یہ کس کا شعر ہے؟
دیہات جو ہیں مصرفِ مطبخ کے اس میں سے
اس نقدی کے عوض ہو مجھے صحنکِ طعام
سودا نے اپنی منظوم عرضی میں یہ درخواست کس سے کی تھی؟
شاعری کے علاوہ سودا کا دوسرا شوق کیا تھا؟
کلیاتِ سودا، نسخۂ مصطفائی کو کس کے شاگرد نے مرتب کیا تھا؟
مصحفی نے سودا کو کیا کہا ہے؟
اندامِ گل پہ ہو نہ قبا اس مزے سے چاک
جوں خوش چھبوں کے تن پہ مسکتی ہیں چولیاں
کس کا شعر ہے؟
زمانی ترتیب کے اعتبار سے نشاندہی کیجیے :
صبح کرنا شام کا لانا ہے جوئے شیر کا
اس مصرعے کا پہلا مصرعہ ہے :
کون سا مصرعہ موزوں نہیں ہے؟
جوئے خوں آنکھوں سے بہنے دو کہ ہے شامِ فراق
میں یہ سمجھوں گا کہ ________ فروزاں ہو گئیں
خالی جگہ میں کن لفظوں کے رکھ دینے سے شعر کی صحیح صورت مکمل ہو سکتی ہے؟
انگریزی کی شعری روایت کا پرتو کس کی غزلوں میں نظر آتا ہے؟
’دل اور دِلّی کا مرثیہ‘ کس کی شاعری کو کہا گیا ہے؟
’’تم آئے ہو نہ شبِ انتظار گزری ہے‘‘ صحیح مصرع سے شعر مکمل کیجیے۔
خرد کا نام جنوں پڑ گیا جنوں کا خرد
جو چاہے آپ کا حسنِ کرشمہ ساز کرے
کس کا شعر ہے؟
میں اکیلا ہی چلا تھا جانبِ منزل مگر
لوگ ساتھ آتے گئے اور کارواں بنتا گیا
یہ کس کا شعر ہے؟
امراؤ بیگم کس شاعر کی شریکِ حیات تھیں؟
صحیح مصرعے سے شعر مکمل کیجیے۔
یاد کرنا ہر گھڑی اس یار کا ...................
زمانی اعتبار سے صحیح ترتیب کی نشاندہی کیجیے۔
’دیوانِ غالب‘ کو الہامی کتاب کس نے کہا ہے؟
اس شعر کا مصرع اولیٰ کیا ہے؟
............ نیند کیوں رات بھر نہیں آتی
کس شاعر کے دیوان کی آمد سے دہلی میں اردو شاعری کا باقاعدہ آغاز بتایا جاتا ہے ؟
’’خاقانیِ ہند‘‘ کس شاعر کو کہا گیا ؟
کون غالب کا ہم عصر نہیں ہے ؟
شعر مکمل کیجیے :
دیکھ تو دل کہ جاں سے اٹھتا ہے
یہ دھواں سا ــــــــــ اٹھتا ہے
شعر مکمل کیجیے :
دیدنی ہے شکستگی دل کی
کیا عمارت ــــــــــ
ذیل کے شعراء میں سے کس نے غزل نہیں کہی ؟
میر تقی میر کی ولادت کس شہر میں ہوئی تھی ؟
ان میں سے کون شاعر غالب کا ہم عصر نہیں :
باغ بہشت سے مجھے حکمِ سفر دیا تھا کیوں
کار جہاں دراز ہے اب میرا انتظار کر
یہ شعر کس کا ہے ؟
’خاقانیِ ہند‘ کس شاعر کو کہا جاتا ہے ؟
خالق نے دیے تھے چار فرزند
دانا، عاقل، ذکی، خرد مند
اس شعر میں کون سی صنعت برتی گئی ہے ؟
میر تقی میر کی اردو شاعری کے کتنے دیوان ہیں ؟
پنشن کے لئے کلکتے کا سفر کس شاعر نے کیا تھا ؟
’’نواب مرزا‘‘ کس کا لقب ہے ؟
اسدؔ کس شاعر کا ابتدائی تخلص تھا ؟
صحیح مصرع کی نشاندہی کیجئے۔
شعر کو مکمل کیجئے :
چشم ہو تو آئینہ خانہ ہے دہر
منہ نظر آتے ہیں ــــــــــــ
شعر کو مکمل کیجئے :
دیکھ تو دل کہ جاں سے اٹھتا ہے
یہ دھواں سا ...... اٹھتا ہے
میر تقی میر کی شاعری کے کل کتنے دیوان ہیں ؟
شعر مکمل کیجیے
حیراں ہوں دل کو روؤں کہ پیٹوں جگر کو میں
مقدور ہو تو ساتھ رکھوں ــــــــــــ کو میں
ان میں سے گیان پیٹھ ایوارڈ یافتہ شاعر کون ہے ؟
شعر مکمل کیجیے
افسردگی سوختہ ساماں ہے عہد میر
دامن کو ٹک ہلا کہ بجھی ہے ــــــــ کی آگ
آگ ہے اولاد ابراہیم ہے نمرود ہے
کیا کسی کو پھر کسی کا امتحاں مقصود ہے
مندرجہ بالا شعر میں کس صفت کا استعمال کیا گیا ہے ؟
داغ آنکھوں سے کھل رہے ہیں سب
ہاتھ دستہ ہوا ہے نرگس کا
یہ شعر کس کا ہے ؟
شعر مکمل کیجئے۔
تو کہاں جائے گی کچھ اپنا ٹھکانہ کر لے :: ہم تو کل خواب عدم میں ـــــــــــــ
تنگنائے غزل کی شکایت کس نے کی تھی؟
کون سا بیان درست ہے؟
یہ مصرعہ کس شاعر کا ہے؟ ع “ہے کچھ عیب مگر حسن ہے ابرو کے لئے”
یہ عشق نہیں آساں بس اتنا سمجھ لیجئے
اک آگ کا دریا ہے اور ڈوب کے جانا ہے
یہ شعر کس کا ہے؟
فانی بدایونی کا انتقال کہاں ہوا؟
قتل حسین اصل میں مرگ یزید ہے :: اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد
یہ شعر کس شاعر کا ہے؟
شعر مکمل کیجئے۔
دیدنی ہے شکستگی دل کی :: کیا عمارت ـــــــــــــــ
مرزا غالب کا دیوان، غالب کی زندگی میں کتنی بار شائع ہوا؟
“مکر شاعرانہ” کس شاعر کے کلام کی خصوصیت قرار دی گئی ؟