محمد قلی قطب شاہ نے اپنے کلیات میں کل کتنے تخلص استعمال کئے ہیں؟
UGC NET Urdu Paper II — June 2015
June 2015
ذیل کے کس فکشن نگار کی کہانیوں میں جیمس جوائس اور ورجینیا وولف کا اثر واضح طور پر نظر آتا ہے؟
”لمبی سڑک“ کس کا افسانوی مجموعہ ہے؟
بے نظیر اور بدر منیر کے رازِ محبت کی خبر ماہ رخ پری کو کس نے دی؟
نظیر اکبر آبادی نے کس عمر اور سنہ میں وفات پائی؟
نہ گورِ سکندر ہے نہ قبرِ دارا
مٹے ناموں کے نشاں کیسے کیسے
یہ شعر کس کا ہے؟
ذیل میں سے کس کتاب کا تعلق مثنوی سے نہیں ہے؟
نظم ”ابلیس کی مجلسِ شوریٰ“ اقبال کے کس شعری مجموعے سے ماخوذ ہے؟
خطوطِ غالب کی وہ کون سی خصوصیت ہے جو یک نظر متاثر کرتی ہے؟
درج ذیل میں سے کون اقبال کا شارح ہے؟
کون سا ڈراما محمد حسن کا نہیں ہے؟
نہ پوچھ حالِ مرا، چوبِ خشک صحرا ہوں
لگا کے آگ مجھے کارواں روانہ ہوا
یہ شعر کس کا ہے؟
اس میں پطرس کا انشائیہ کون سا ہے؟
ان میں کون سا کردار افسانہ ”ببل“ کا نہیں ہے؟
المیہ کو تمام اصنافِ ادب کا جوہر کس نے کہا ہے؟
خواجہ میر درد کا مدفن کہاں ہے؟
جب شاعر کسی شعر کے دونوں مصرعوں میں ہم وزن الفاظ علی الترتیب لائے تو اس صنعت کو کیا کہیں گے؟
”ہماری کسوٹی پراب وہ کھرا اترے گا جس میں تفکر ہو، آزادی کا جذبہ ہو، حسن کا جو ہر ہو، تعمیر کی روح ہو، زندگی کی حقیقتوں کی روشنی ہو۔“
یہ کس کا قول ہے؟
مندرجہ ذیل میں منظوم ڈراما کون سا ہے؟
آغا حشر کاشمیری کہاں پیدا ہوئے؟
امیر تیمور سے بہادر شاہ ظفر تک بادشاہوں کے حالات سرسید کی کس تصنیف میں درج ہیں؟
سرسید نے سائنٹفک سوسائٹی کے لئے کون سا میگزین جاری کیا تھا؟
”اسے تو بس تم اور میں ہی پڑھیں گے۔ تم اس لئے کہ اس کے مصنف ہو اور میں اس لئے کہ تمھارا استاد ہوں۔“ آتش نے یہ جملہ کس سے مخاطب ہو کر کہا تھا؟
ان میں سے کون سا بیان درست ہے؟
(1) وہ گپ بھی ہانک دے تو سند معلوم ہوتی ہے۔
(2) حالی سے پہلے ہماری شاعری دل والوں کی دنیا تھی۔
(3) غالب کو خدائے سخن کہا جاتا ہے۔
(4) اردو ادب کی تنقیدی تاریخ کے مصنف ڈاکٹر اعجاز حسین ہیں۔
”یادیں“ اور ”بنتِ لمحات“ کس شاعر کے مجموعۂ کلام ہیں؟
کس مزاح نگار کی تحریروں میں علی گڑھ جا بجا جلوہ گر ہوتا ہے؟
مثنوی ”قطب مشتری“ میں کون سی پری شہزادہ محمد قلی پر عاشق ہوتی ہے؟
”سب رس“ کس بادشاہ کی فرمائش پر لکھی گئی؟
مثنوی ”سیف الملوک و بدیع الجمال“ کا سنہ تصنیف کیا ہے؟
”گلشنِ عشق“ کی ہیروئین مدمالتی کس راجہ کی بیٹی تھی؟
سودا کو اردو قصیدہ کا ”نقاشِ اول“ کس نے کہا ہے؟
”رنگ سانولا، چیچک کے داغ بہت تھے۔ کہتے تھے کہ نو دفعہ چیچک نکلی تھی۔ مگر رنگت اور داغ کچھ ایسے مناسب اور موزوں واقع ہوئے تھے کہ چمکتے تھے اور بھلے معلوم ہوتے تھے۔“ ذوق کے بارے میں یہ کس کا قول ہے؟
”مرثیہ کے ذریعہ اخلاق کی بہترین تعلیم دی جا سکتی ہے۔“ یہ کس کا قول ہے؟
کلیم الدین احمد نے کس نقاد کے لئے کہا ہے کہ اس کے خیالات ماخوذ اور نظر سطحی ہے؟
”ادب کا مقصد نہ ذہنی عیاشی سمجھتا ہوں، نہ اشتراکیت کا پرچار۔“ یہ کس کا قول ہے؟
درج ذیل میں سید احتشام حسین کی کتاب نشان زد کیجیے۔
دَرّاج کی پرواز میں ہے شرکت شاہیں
حیرت میں ہے صیاد، یہ شاہیں ہے کہ دراج
درج بالا شعر میں دَرّاج سے کس پرندے کی طرف اشارہ ہے؟
ان میں سے اقبال کی کون سی نظم ماخوذ نہیں ہے؟
”زمانے نے اس سحرالبیانی پر تمام شعراء اور تذکرہ نویسوں سے محضر شہادت لکھوایا“ محمد حسین آزاد نے یہ جملہ کس مثنوی کے تعلق سے کہا تھا؟
اِن میں سے سعادت حسن منٹو کا خاکوں پر مشتمل مجموعہ کون سا ہے؟
کس افسانے کی تخلیق پر عصمت چغتائی پر فحاشی کا الزام لگا اور انھیں معطون کیا گیا؟
حاتم کو ”مردِ جاہل“ کس تذکرے میں کہا گیا ہے؟
ولی کا وہ ہم عصر شاعر کون ہے جس کا ذکر خود ولی نے اپنے کلام میں کیا ہے؟
”ادب کی بہت سی تعریفیں کی گئی ہیں لیکن میرے خیال میں اس کی بہترین تعریف تنقیدِ حیات ہے۔“ یہ کس کا قول ہے؟
ان میں سے کون سا ڈراما آغا حشر کا نہیں ہے؟
ڈراما انارکلی کس سنہ میں لکھا گیا؟
عشق کی گرمی سے ہے معرکۂ کائنات
علم مقام صفات، عشق تماشائے ذات
عشق سکون و ثبات، عشق حیات و ممات
علم ہے پیدا سوال، عشق ہے پنہاں جواب
درج بالا اشعار اقبال کے کس شعری مجموعے سے ماخوذ ہیں؟
اقبال نے اپنی نظم میں غالب کو کس شاعر کا ہم نوا بتایا ہے؟
”محمد حسین آزاد میں تنقید کا مادہ بالکل نہیں ہے۔“ یہ قول کس سے منسوب ہے؟
اقبال کو فاشسٹ شاعر کس نے کہا تھا؟
سوالات اصل پرچے سے منتقل کیے گئے ہیں۔ کہیں فرق نظر آئے تو اصل PDF دیکھیں۔ Source: UGC/CBSE question booklet (J-2815).