علم سے چراغ جلتا ہے، ادب سے دل روشن ہوتا ہے
ادب نامہ
Adabnama
ہوم/UGC NET/گزشتہ سالوں کے پرچے/Paper 2 · Unit 4

Paper 2 · Unit 4 — اردو نظم

اس یونٹ کے گزشتہ سالوں کے سوالات

ذیل کے مصرعوں کی ترتیب درست کیجیے۔
A. یہ دکھ وہ جانے جس پہ کہ آتی ہے مفلسی
B. پیاسا تمام روز بٹھاتی ہے مفلسی
C. جب آدمی کے حال پہ آتی ہے مفلسی
D. بھوکا تمام رات سلاتی ہے مفلسی
E. کس کس طرح سے اس کو ستاتی ہے مفلسی
Choose the correct answer from the options given below:

پیدائش کے اعتبار سے ذیل میں دیئے گئے شعرا کی درست زمانی ترتیب کی نشاندہی کیجیے۔
A. میراجی
B. مخدوم
C. ن۔ م۔ راشد
D. فیض
Choose the correct answer from the options given below:

ذیل میں دو زمرے صحیح ہیں اور دو غلط، صحیح زمروں کی نشاندہی کیجیے۔
A. شبلی کے مطابق نظیر اکبر آبادی کو اہل زبان کم مانتے ہیں۔
B. نظیر کی شخصیت کا سب سے بڑا اور اہم پہلو ان کا عوامی کردار رہا ہے۔
C. نظیر کی نظموں میں ہندستانی زندگی اپنی تمام اچھائیوں اور برائیوں کے ساتھ جی اٹھی ہے۔
D. نظیر اکبر آبادی کی پیدائش 1930 میں ہوئی۔
Choose the correct answer from the options given below:

ذیل میں دو زمرے صحیح ہیں اور دو غلط، صحیح زمروں کی نشاندہی کیجیے۔
A. جوش کو استعمالِ الفاظ پر غیر معمولی قدرت ہے۔
B. اردو میں اقبال کے صرف پانچ مجموعے ہیں۔
C. اکبر الہ آبادی مجید الہ آبادی کے شاگرد تھے۔
D. محمد حسین آزاد دلی کالج کے طالب علم رہ چکے ہیں۔
Choose the correct answer from the options given below:

ذیل میں دو زمرے صحیح ہیں اور دو غلط، صحیح زمروں کی نشاندہی کیجیے۔
A. نظیر اکبر آبادی خود نئی روش کے موجد ہیں۔
B. 10 مئی 1886 کو انجمن پنجاب کا پہلا یادگار مشاعرہ ہوا۔
C. آزاد کی نظموں کا مجموعہ "نظم آزاد" میں ان کی دو تقریریں بھی شامل ہیں۔
D. الطاف حسین حالی 1837 میں دہلی میں پیدا ہوئے۔
Choose the correct answer from the options given below:

ذیل میں نظم نگار اور ان کی نظموں کے نام درج ہیں۔ درست جوڑ کی نشاندہی کیجیے۔
Match List I with List II
List I
A. الطاف حسین حالی
B. اختر الایمان
C. محمد حسین آزاد
D. علامہ اقبال
List II
I. صبحِ امید
II. نشاط امید
III. شعاعِ امید
IV. بازآمد
Choose the correct answer from the options given below:

سن اشاعت کے اعتبار سے صحیح ترتیب کی نشاندہی کیجیے؟

ذیل کے شعرا کی تاریخ وفات کے اعتبار سے درست زمانی ترتیب کی نشاندہی کیجیے۔
A. ساحر لدھیانوی
B. جاں نثار اختر
C. میراجی
D. ن م راشد
Choose the correct answer from the options given below:

درج ذیل میں سے دو صحیح زمروں کی نشاندہی کریں۔
A. رعنائی تعمیر میں، رونق میں، صفا میں ------ یا غازہ ہے یا ساغر و مینا کی کرامات
B. میں کیسے سمجھتا کہ تو ہے یا کہ نہیں ہے ------ ہر دم متغیر تھے خرد کے نظریات
C. یورپ میں بہت روشنیِ علم و ہنر ہے ------ حق یہ ہے کہ بے چشمۂ حیواں ہے یہ ظلمات
D. احساس مروت کو کچل دیتے ہیں آلات ------ تدبیر کو تقدیر کے شاطر نے کیا مات
Choose the correct answer from the options given below:

ذیل میں شاعروں کے اعتبار سے دیئے گئے نظموں کے عناوین کی دو درست زمروں کی نشاندہی کریں۔
A. مفلسی، آدمی نامہ، بنجارہ نامہ،
B. چکلے، تاج محل، کسان
C. حویلی، انقلاب، بازیابی
D. فرضی لطیفہ، برق کلیسا، دربار دلی
Choose the correct answer from the options given below:

ذیل میں دی گئی کتابوں اور ان کے مصنفین کے درست زمرے کی نشاندہی کیجیے۔
A. جلال و جمال ---- ساحر لدھیانوی
B. جھنکار ------ کیفی اعظمی
C. آئینے ------ عرش ملسیانی
D. تاریک سیارہ ----- اختر الایمان
Choose the most appropriate answer from the options given below:

ذیل میں دو زمرے صحیح ہیں اور دو غلط۔ صحیح زمروں کی نشاندہی کیجیے :
A "موضوع سخن" فیض کی نظم ہے۔
B "کسان" جوش کی نظم ہے۔
C "اے عشق کہیں لے چل" مجاز کی نظم ہے۔
D "نذر علی گڑھ" جاں نثار اختر کی نظم ہے۔

ذیل میں دو زمرے صحیح ہیں اور دو غلط۔ صحیح زمروں کی نشاندہی کیجیے :
A سورج نے دیا اپنی شعاعوں کو یہ پیغام - چھوڑو چمنستان و بیابان و در و بام
B سورج نے دیا اپنی شعاعوں کو یہ پیغام - دنیا ہے عجب چیز کبھی صبح کبھی شام
C پھر میرے تجلی کدہ دل میں سما جاؤ - چھوڑو چمنستان و بیابان در و بام
D پھر میرے تجلی کدہ دل میں سما جاؤ - دنیا ہے عجب چیز کبھی صبح کبھی شام

شاعر اور ان کے شعری مجموعے کے اعتبار سے دو زمرے صحیح ہیں اور دو غلط۔ صحیح زمرے کی نشاندہی کیجیے۔
A فیض احمد فیض - نقش فریادی
B مخدوم محی الدین - سرخ سویرا
C اختر الایمان - گماں کا ممکن
D ن۔م۔ راشد - یادیں

ذیل میں دو زمرے صحیح ہیں اور دو غلط۔ صحیح زمروں کی نشاندہی کیجیے :
A جوش کا پہلا شعری مجموعہ "روح ادب" ہے۔
B "دربار دہلی" اسماعیل میرٹھی کی نظم ہے۔
C "چاند تاروں کا بن" ن۔م۔ راشد کی نظم ہے۔
D اقبال کا شعری مجموعہ "ارمغان حجاز" ہے۔

عالم سوزو ساز میں وصل سے بڑھ کے ہے فراق
وصل میں مرگ آرزو، ہجرت میں لذت طلب
عین وصال میں مجھے حوصلہ نظر نہ تھا
گرچہ بہانہ جو رہی میری نگاہ بے ادب
یہ اشعار کس نظم سے ماخوذ ہیں؟

نظموں اور شعرا کے لحاظ سے درج ذیل میں سے دو صحیح زمروں کی نشاندہی کیجیے -
A - آدمی نامہ -بنجارا نامہ -خاک ہند
B - فرضی لطیفہ -برق کلیسا -دربار دہلی
C - مناجات بیوہ -برکھا رت – آثار سلف
D - کسان -جنگل کی شہزادی – شکست زنداں کا خواب

ذیل میں دو زمرے صحیح ہیں اور دو غلط -
A - انقلاب ، حویلی، صبح امید ، چاند تاروں کا بن
B - مستقبل، دربار دہلی ، فرضی لطیفہ ، برق کلیسا
C - دلِ بے قرار سو جا ، جاتری ، سمندر کا بلاوا، کلرک کا نغمۂ محبت
D - بدلی کا چاند ، جنگل کی شہزادی، شکستِ زنداں کا خواب ،کسان
صحیح زمروں کی نشاندہی کیجیے۔

نظموں اور شعرا کے لحاظ سے درج ذیل میں سے دو صحیح زمروں کی نشاندہی کیجیے۔
A - رامائن کا آخری سین -خاکِ ہند ، حب وطن
B - تنہائی ، صبح آزادی ، باز آمد
C - کلرک کا نغمۂ محبت -جاتری-سمندر کا بلاوا
D - چکلے -گریز-انقلاب

زمانی اعتبار سے نظم نگاروں کی صحیح ترتیب کی نشاندہی کیجیے۔
A - شفیق فاطمہ شعریٰ ، اقبال ، فیض،حالی
B - حالی، اقبال،فیض، شفیق فاطمہ شعریٰ
C - اقبال، شفیق فاطمہ شعریٰ،فیض،حالی
D - فیض،اقبال، شفیق فاطمہ شعریٰ،حالی

شاعر اور ان کی نظم کے اعتبار سے دو زمرے صحیح ہیں اور دو غلط۔
A- میراجی ۔ بازیابی
B- جوش ملیح آبادی ۔ جنگل کی شہزادی
C- شفیق فاطمہ شعری ۔ سمندر کا بلاوا
D- اسمٰعیل میرٹھی ۔ آثار سلف
صحیح زمروں کی نشاندہی کیجیے۔

شاعر کی نظموں کے لحاظ سے دو زمرے صحیح ہیں اور دو غلط۔
A- اک مس سیمیں بدن سے، مستقبل، شہر آشوب
B- مادر وطن، بے ثباتی دنیا، بیر بہوٹی
C- اے عشق کہیں لے چل، اودیس سے آنے والے بتا، وادی گنگا میں ایک رات
D- نذر علی گڑھ، آوارہ، چاند تاروں کا بن
صحیح زمروں کی نشاندہی کیجیے۔

ذیل میں سے دو زمرے شاعر اور ان کی نظم کے لحاظ سے صحیح ہیں:
(A) اکبر الہ آبادی: برق کلیسا، فرضی لطیفہ، دربار دہلی۔
(B) شفیق فاطمہ شعری: بازگشت، باز آمد، تاج محل۔
(C) میراجی: کلرک کا نغمہ محبت، جاتری، سمندر کا بلاوا۔
(D) ساحر لدھیانوی: تاج محل، گریز، صبح امید۔
صحیح زمرے کی نشاندہی کیجیے:

صحیح جوڑی کی نشاندہی کیجیے :
(A) یادیں (I) مخدوم محی الدین
(B) اسم اعظم (II) جوش ملیح آبادی
(C) نقش و نگار (III) اختر الایمان
(D) گل تر (IV) شہریار

صحیح جوڑی کی نشاندہی کیجیے :
(A) اسمعیل میرٹھی (I) حب وطن
(B) اختر الایمان (II) آثار سلف
(C) مخدوم محی الدین (III) پگ ڈنڈی
(D) چکبست (IV) انقلاب

صحیح زمانی ترتیب کی نشاندہی کیجیے:

شاعر کی نظموں کے لحاظ سے دو صحیح زمروں کی نشاندہی کیجیے :
(A) سیدسے، تخت کے قابض وہی، بہت ہی عمدہ ہے
(B) آوازۂ قوم، کشمیر، خاک دل
(C) توحید، شہر آشوب، مفلسی
(D) فاختہ کی آواز، گنگا، مادرِ وطن

کون پہلے پیدا ہوا؟ صحیح ترتیب بتائیے :

بالِ جبریل کی نظموں کی صحیح ترتیب بتایئے :

خودی کیا ہے! تلوار کی دھار ہے! یہ موج نفس کیا ہے! تلوار ہے
خودی کیا ہے؟ رازِ درونِ حیات خودی کیا ہے؟ بیداری کائنات!
خودی جلوہ بدست و خلوت پسند سمندر رہے اک بوند پانی میں بند!
اوپر دیے ہوئے اشعار اقبال کی کس نظم سے ماخوذ ہیں؟

برے ان پہ وقت آ کے پڑنے لگے اب وہ دنیا میں بس کر اجڑنے لگے اب
بھرے ان کے میلے بچھڑنے لگے اب بنے تھے وہ جیسے بگڑنے لگے اب
ہری کھیتیاں جل گئیں لہلہا کر
گھٹا کھل گئی سارے عالم پہ چھا کر
اس بند کے خالق کون ہیں؟

عالم آب و خاک میں تیرے ظہور سے فروغ!
ذرۂ ریگ کو دیا تو نے طلوعِ آفتاب!
شوکت سنجر و سلیم، تیرے جلال کی نمود!
فقرِ جنید و بایزید، تیرا جمالِ بے نقاب!
اوپر دیے ہوئے شعر اقبال کی کس نظم سے لیے گئے ہیں؟

“اس مجموعے کی اشاعت ایک طرح کا اعتراف شکست ہے۔ شاید ہی اس میں دو چار نظمیں قابل برداشت ہوں۔”
کس شاعر نے یہ بات اپنے مجموعہ کلام کے بارے میں لکھی ہے؟

یہ آگہی مری مجھے رکھتی ہے بے قرار خوابیدہ اس شرر میں ہیں آتش کدے ہزار
یہ امتیاز رفعت و پستی اسی سے ہے گل میں مہک، شراب میں مستی اسی سے ہے
بستان و بلبل و گل و بو ہے یہ آگہی
اصلِ کشاکشِ من و تو ہے یہ آگہی
یہ بند اقبال کی کس نظم سے لیا گیا ہے ؟

ذیل میں کچھ نظموں کے نام الف، ب، ج اور د کے تحت درج ہیں۔ انھیں غور سے پڑھیے اور سرور جہان آبادی کی نظموں کے صحیح زمرے کی نشاندہی کیجیے۔
الف ۔ خاکِ وطن، لکشمن جی، شیون عروس
ب ۔ نیرنگِ زمانہ، دربارِ اکبر، قومی نوحہ
ج ۔ پھولوں کا کنج، مادرِ ہند، گردِ کارواں
د ۔ بدنصیب بنگال، شمعِ انجمن، کارزارِ ہستی
زمرہ :

دلیلِ صبحِ روشن ہے ستاروں کی تنک تابی
افق سے آفتاب اُبھرا گیا دورِ گراں یابی
اس شعر سے اقبال کی کون سی نظم شروع ہوتی ہے ؟

کب ڈوبے گا سرمایہ پرستی کا سفینہ
دنیا ہے تری منتظرِ روزِ مکافات
درج بالا شعر پر اقبال کی کون سی نظم ختم ہوتی ہے ؟

’’اس مجموعے کی اشاعت ایک طرح سے اعتراف شکست ہے، شاید اس میں دو چار نظمیں قابل قبول ہوں۔‘‘
فیض نے اپنے کس مجموعے کی تمہید میں مندرجہ بالا بات کہی ہے ؟

آسماں تیری لحد پر شبنم افشانی کرے
سبزۂ نورستہ اس گھر کی نگہبانی کرے
اقبال کی کس نظم کا اختتام درج بالا شعر پر ہوتا ہے ؟

ذیل میں ایک دعویٰ اور ایک دلیل دی گئی ہے۔ انھیں غور سے پڑھیے اور صحیح زمرے کی نشاندہی کیجیے :
دعویٰ : نظیر اکبر آبادی کی شاعری کی جڑیں عوامی زندگی میں پیوست ہیں۔
دلیل : کیوں کہ انھوں نے اپنی شاعری میں ہندوستانی معاشرت اور تہذیب کے عناصر کو موضوع بنایا ہے۔

اے انفس و آفاق میں پیدا ترے آیات - حق یہ ہے کہ ہے زندہ و پایندہ تری ذات
اقبال کی کس نظم کا آغاز اس شعر سے ہوتا ہے؟

جو صاحبِ تہذیب ہیں اور صاحبِ جوہر ان میں بھی نہیں قوم کے ہمدرد میسر
ہے سر میں ہوا حرص کی، دل میں ہوسِ زر نے ملک کے حامی ہیں نہ ہی قوم کے رہبر
بس زر کی پرستش انہیں فرضِ ازلی ہے
بُت ہے تو یہی ہے، جو خدا ہے تو یہی ہے
مذکورہ بند کس شاعر کا ہے؟

عشق کی گرمی سے ہے معرکۂ کائنات
علم مقام صفات، عشق تماشائے ذات
عشق سکون و ثبات، عشق حیات و ممات
علم ہے پیدا سوال، عشق ہے پنہاں جواب
درج بالا اشعار اقبال کے کس شعری مجموعے سے ماخوذ ہیں؟

ان میں سے کس زمرے کا تعلق شاعری سے ہے؟

یہ شعر کس شاعر کا ہے؟
ذرّہ ذرّہ ہے مرے کشمیر کا مہمان نواز
راہ میں پتھر کے ٹکڑوں نے دیا پانی مجھے

کلیاتِ اقبال کی صحیح ترتیب ہے :

زمانی اعتبار سے کون سی ترتیب درست ہے؟