علم سے چراغ جلتا ہے، ادب سے دل روشن ہوتا ہے
ادب نامہ
Adabnama
ہوم/UGC NET/گزشتہ سالوں کے پرچے/UGC NET Urdu Paper II — June 2014

UGC NET Urdu Paper II — June 2014

June 2014

اصل پرچہ PDF میں دیکھیں

ذیل کے شعر میں کس صنعت کا استعمال کیا گیا ہے؟
گدا سمجھ کے وہ چپ تھا، مری جو شامت آئی
اٹھا اور اٹھ کے قدم میں نے پاسباں کے لئے

’’زندگانی بے نظیر‘‘ کا مصنف کون ہے؟

ان میں سے کس شاعر نے کس کی مدح میں نہ کوئی قصیدہ لکھا اور نہ کسی کی ہجو کہی؟

ذیل کے کس تاریخی مصرع سے نصرتی کا سال وفات برآمد ہوتا ہے؟

کس مثنوی میں یہ ذیلی عنوان قائم کیا گیا ہے
’’درویش اور مکان درویش‘‘

اردو ادب کے کس مورخ نے مثنوی علی نامہ کو دکنی ادب کا شاہنامہ قرار دیا ہے؟

ان میں بحر متقارب مثمن مقصور کا وزن کونسا ہے؟

کس انگریز اہل قلم نے نظیر اکبر آبادی کو جینیس (Genious) شاعر کہا تھا؟

وہ کون شاعر تھا جسے دلّگی کے بغیر کھانا ہضم نہیں ہوتا تھا؟

دیاشنکر نسیمؔ شاگرد تو آتش کے ہیں لیکن ان کا رنگ سخن کس شاعر سے ملتا ہے؟

انشاء نے ’’دریائے لطافت‘‘ کس کی فرمائش پر لکھی تھی؟

یہ شعر کس شاعر کا ہے؟
ذرّہ ذرّہ ہے مرے کشمیر کا مہمان نواز
راہ میں پتھر کے ٹکڑوں نے دیا پانی مجھے

’’آپ لوگ کیا اتنے بے رحم ہیں، آپ لوگوں کو یتیم بچوں پر بھی رحم نہیں آتا، کیا انہیں بھکاری بنا کر چھوڑو گے۔‘‘
یہ اقتباس پریم چند کے کس افسانے سے ماخوذ ہے؟

ارسطو نے اپنی کتاب ’’بوطیقا‘‘ کے کس باب میں رزمیہ شاعری پر بحث کی ہے؟

کس نے اردو زبان کو پہلی بار ’’زبانِ دہلوی‘‘ کے نام سے یاد کیا ہے؟

احیائے جدید غزل کے عناصرِ اربعہ کے صحیح زمرے کی نشان دہی کیجئے

یگانہ چنگیزی کا اصلی نام کیا ہے؟

جوشؔ کو کس شاعر سے شرف تلمذ حاصل ہوا؟

کس شاعر کے کلام میں ضمیاتی تلازموں اور دیومالائی افکار کی عکاسی ملتی ہے؟

’’اس میں لطفِ زباں کہاں - ایک تنگ بندی اور بھٹیارخانہ جمع ہے۔‘‘ یہ جملہ فسانۂ عجائب سے متعلق کس نے کہا تھا؟

کونسا مجموعۂ کلام جوشؔ کا نہیں ہے؟

کس نے افسانہ ’’آخری کوشش‘‘ کو پریم چند کے افسانہ کفن کی ترقی یافتہ شکل سے تعبیر کیا ہے؟

حیات اللہ انصاری کے افسانوں کے پہلے مجموعے کا نام کیا ہے؟

کس شاعر نے باضابطہ وکالت بھی کی تھی؟

ان میں میرؔ کے لہجے کی بازیافت کس کی شاعری میں ملتی ہے؟

فکرِ انساں پر تری ہستی سے یہ روشن ہوا
ہے پرِ مرغِ تخیّل کی رسائی تا کجا
غالب کی مدح میں یہ شعر کس شاعر نے کہا تھا؟

کس شاعر کا شعری سفر کوئے یار سے شروع ہو کر سوئے دار تک جاری رہا؟

’’فلسفۂ کلامِ غالب‘‘ کے مصنف کا نام کیا ہے؟

کہے جاتے وہ سنتے یا نہ سنتے
زباں تک حالِ دل آیا تو ہوتا
کس شاعر کا شعر ہے؟

قفس، زنجیر، پرندہ، باغ اور زنداں وغیرہ کس کے کلام کی کلیدی علامتیں ہیں؟

’’حقیقت اپنے عہد کے فلسفے اور عمل میں نمایاں ہوتی ہے اور اس کا اظہار ادیب اور افسانہ نگار کی خواہش کے مطابق ہوتا ہے۔‘‘
یہ بیان کس تنقید نگار کا ہے؟

سوالات اصل پرچے سے منتقل کیے گئے ہیں۔ کہیں فرق نظر آئے تو اصل PDF دیکھیں۔ Source: UGC/CBSE question booklet (J-28-14).