علم سے چراغ جلتا ہے، ادب سے دل روشن ہوتا ہے
ادب نامہ
Adabnama
ہوم/UGC NET/گزشتہ سالوں کے پرچے/UGC NET Urdu Paper II — July 2016

UGC NET Urdu Paper II — July 2016

July 2016

اصل پرچہ PDF میں دیکھیں

شہر پٹنہ سے رسالہ ’معیار‘ کس نے جاری کیا تھا؟

’صبحِ فردا‘ کس کی نظم ہے؟

درج ذیل میں سے کس شاعر نے خود کو ’گلشنِ معنی کا عندلیب‘ کہا ہے؟

اے خدا کے بندو اور اِس مکان کے رہنے والو! میں غریب مسافر ہوں، اگر اپنے پاس بلاؤ اور رہنے کو جگہ دو تو بڑی بات ہے۔
یہ عبارت ’باغ و بہار‘ کے کس درویش کی کہانی سے ماخوذ ہے؟

شاد عظیم آبادی کے شعری مجموعے کا نام کیا ہے؟

یگانہ چنگیزی کا اصل نام کیا ہے؟

عشق میں صبر و رضا درکار ہے
مصرعِ ثانی کی نشاندہی کیجیے۔

ذیل میں ایک دعویٰ اور ایک دلیل دی گئی ہے۔ انھیں غور سے پڑھیے اور صحیح زمرے کی نشاندہی کیجیے :
دعویٰ : گؤدان پریم چند کا شاہکار ناول ہے۔
دلیل : کیونکہ یہ پریم چند کا آخری ناول ہے۔

’کاغذی پیرہن‘ کس کا شعری مجموعہ ہے؟

اچھی تنقید محض تخریبی نہیں ہوتی، محض خامیوں یا کوتاہیوں کو نہیں دیکھتی، وہ بلندیوں کو دیکھتی ہے اور یہ اندازہ لگاتی ہے کہ یہ بلندی کیسی ہے؟ یہ خیال کس نقاد کا ہے؟

سراپا میں جس جا نظر کیجیے وہیں عمر اپنی بسر کیجیے
یہ شعر کس مثنوی سے اخذ کیا گیا ہے؟

درج ذیل میں سے ماہرینِ لسانیات نے کسے ہند آریائی زبانوں کے عہدِ وسطیٰ اور عہدِ جدید کو ملانے والی کڑی کہا ہے؟

زندگی کیا ہے عناصر میں ظہورِ ترتیب موت کیا ہے انھیں اجزا کا پریشاں ہونا
یہ کس کا شعر ہے؟

’’انھوں نے اپنی نظموں میں ذاتی احساسات، غموں اور کشمکشوں کو آواز عطا کی ہے اس میں اُن کا سماجی شعور بھی ابھر آیا ہے۔‘‘
احتشام حسین نے یہ رائے کس شاعر کے بارے میں دی ہے؟

’’جا کر کسی کھترانی یا ٹھکرائن کے چرنوں پر سر رکھو تو معلوم ہو کہ چرنوں پر سر رکھنے کا کیا پھل ملتا ہے۔ پھر یہ سر تمھاری گردن پر نہ رہے گا‘‘
یہ اقتباس پریم چند کے کس افسانہ سے لیا گیا ہے؟

گراں گزرے گا حرفِ آرزو اس طبعِ نازک پر نگاہِ شوق اس مضمونِ رنگیں کو ادا کر دے

ذکر میرا ہی وہ کرتا تھا صریحاً لیکن
میں نے پوچھا تو کہا خیر یہ مذکور نہ تھا
یہ کس کا شعر ہے؟

نظیر اکبر آبادی کی کس نظم میں نسرین، موتیا، سمن، سورج مکھی، گلاب، نرگس، بیلا، داؤدی، لالہ اور جوہی پھولوں کا ذکر آیا ہے؟

خطوط کا اصل جوہر خلوص و اعتماد ہے۔ اپنا خلوص اور دوسرے پر اعتماد۔ خطوط میں قابلیت کا اظہار نہ کرنا چاہیے۔ شرافت، خوش طبعی اور خیر اندیشی سے کام لینا چاہیے۔
یہ عبارت رشید احمد صدیقی کے کس مضمون سے ماخوذ ہے؟

’’کہتے ہیں جس کو عشق‘‘ کس کا افسانوی مجموعہ ہے؟

مندرجہ ذیل عبارت کس داستان سے ماخوذ ہے؟
’’آخر جب بہت بیاکل ہوئی۔ تب دائی سے کہا اور ڈھیر سارا انعام دیا۔ وہ اس جوان کو سونہ کسی ڈھب سے پوشیدہ میری دھراہر میں لے آئی۔ تب یہ بھی مجھے چاہنے لگا۔ بہت دن اس عشق مشک کٹے۔ ایک روز چوکیدار نے آدھی رات کو ہتھیار باندھے اور محل میں آتے دیکھ کر اسے پکڑا اور راجا سے کہا۔ اسے حکم قتل کہا۔ سب ارکان دولت نے کہہ سُن کر جان بخشی کروائی۔‘‘

ذیل میں ایک دعویٰ اور ایک دلیل دی گئی ہے۔ انھیں غور سے پڑھیے اور صحیح زمرے کی نشاندہی کیجیے :
دعویٰ : نظیر اکبر آبادی کی شاعری کی جڑیں عوامی زندگی میں پیوست ہیں۔
دلیل : کیوں کہ انھوں نے اپنی شاعری میں ہندوستانی معاشرت اور تہذیب کے عناصر کو موضوع بنایا ہے۔

اے انفس و آفاق میں پیدا ترے آیات - حق یہ ہے کہ ہے زندہ و پایندہ تری ذات
اقبال کی کس نظم کا آغاز اس شعر سے ہوتا ہے؟

ہم نہیں اُن میں جو پڑھ لیتے ہیں طوطے کی طرح
مکتبِ عشق و وفا تجربہ آموز بھی تھا
اِس شعر سے ناول ’’امراؤ جان ادا‘‘ کا کون سا حصّہ شروع ہوتا ہے؟

فراق گورکھپوری کی کتاب ’من آنم‘ کیا ہے؟

’’مجھے مادرِ وطن کی حمایت کے لیے تمھیں قتل کرنا پڑے تو میں اس ناگوار فرض سے بھی منہ نہ موڑ سکوں گا۔ آنکھوں سے آنسو جاری ہوں گے لیکن تلوار تمھاری گردن پر ہوگی۔ ہمارے مذہب میں قوم کے مقابلے کسی چیز کی حقیقت نہیں۔‘‘
یہ اقتباس پریم چند کی کس کہانی سے لیا گیا ہے؟

قرۃ العین حیدر نے ’’آگ کا دریا‘‘ کے آغاز میں کس مغربی شاعر کی نظم کا ٹکڑا درج کیا ہے؟

شعر فہمی اور کتاب فہمی میں وہ ایک مستثنیٰ آدمی تھے۔ کیسا ہی مشکل مضمون ہو وہ ایک سرسری نظر میں اُس کی تہہ تک پہنچ جاتے تھے۔
یہ عبارت کس کتاب سے ماخوذ ہے؟

یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ شاعر اور اُس کے کلام کے رتبے کا اندازہ اس کے کلام کی قلّت اور کثرت سے نہیں ہوتا بلکہ اس بات سے ہوتا ہے کہ اس کے منتخب اور برگزیدہ اشعار کس درجے کے ہیں؟
یہ عبارت کس کتاب سے ماخوذ ہے؟

’’ہمارے ملک میں عقل و دانش کا کتنا زبردست قحط ہے۔ آپ ہماری مملکت کے چنے ہوئے لوگ ہیں، جن کے ہاتھوں میں ہماری باگ ڈور ہے۔ مستقل آپ کی طرف دیکھ رہا ہے۔ آپ اس مملکت کے معمار ہیں اور آپ جیسے ذہین اور فاضل لوگ زندگی کی سنگین سچائیوں کو نہیں دیکھ سکتے، اگر آپ روز چار شہریوں کو پھانسی دیں گے تو شہر غصے اور نفرت سے اُبل پڑے گا۔‘‘
مندرجہ بالا اقتباس کس ڈرامے سے لیا گیا ہے؟

’’خوروش، غیرتِ سرو، خجلت زدہ شمشاد، زریں کمر، نازک بدن، سیم بر، چست و چالاک، کمسن، الہڑ پن کے دن، اچھلتی کودتی مردانہ وار پیادہ اور جوہر نگار ہوادار پر ایک آفتابِ محشر سوار، گردِ پریوں کی قطار، تاجِ مرصع کج سر پر لباسِ شاہانہ پر تکلف دربر ........... شکار کھیلتی سیر کرتی چلی آتی ہے۔‘‘
مندرجہ بالا عبارت کس داستان سے ماخوذ ہے؟

تذکرہ ’چمنستانِ شعرا‘ کے مصنف کا پورا نام کیا ہے؟

’زہد و رندی‘ کس کی نظم ہے؟

ہر ورق ہر صفحے میں اک شورِ انگیز ہے
عرصۂ محشر ہے عرصہ مرے بھی دیوان کا
یہ شعر میر کے کس دیوان میں شامل ہے؟

’’نظیر کا وجود ہی اردو شاعری کی بے نظیر تنقید ہے۔‘‘
یہ جملہ کس ناقد کے رشحۂ قلم کا عطیہ ہے؟

سوالات اصل پرچے سے منتقل کیے گئے ہیں۔ کہیں فرق نظر آئے تو اصل PDF دیکھیں۔ Source: UGC/CBSE question booklet (J-28-16).