آغا حشر کب اور کہاں پیدا ہوئے؟
UGC NET Urdu Paper II — June 2013 session (re-exam, 8 September 2013)
8 September 2013 (re-examination of the June 2013 session)
جس نظم میں شہروں کی بدنظمی، بدحالی اور بربادی کا ذکر ہوتا ہے، اسے کہتے ہیں؟
انشاء اللہ خاں نے اردو قواعد کی کون سی کتاب تصنیف کی تھی؟
زمانی اعتبار سے صحیح ترتیب کی نشان دہی کیجیے۔
’چنگ و رباب‘ کس کے مزاحیہ مضامین کا مجموعہ ہے؟
’ایوانِ غزل‘ کس کی تخلیق ہے؟
’’قصیدہ کی بنیاد محض تقلیدی مضامین پر نہیں بلکہ شاعر کے جوش اور ولولے پر ہو تو شعر کی ایک نہایت ضروری صنف ہے۔‘‘ یہ بیان کس کا ہے؟
’ہاسٹل میں پڑھنا‘ کس کا مزاحیہ مضمون ہے؟
ذکر میرا ہی وہ کرتا تھا صریحاً لیکن
میں جو پوچھا تو کہا خیر یہ مذکور نہ تھا
کس کا شعر ہے؟
ایک نظریہ ساز اور باعمل صوفی کی باطنی بصیرت کی عکاسی کس کی شاعری میں ہوتی ہے؟
اُن کے کلام کا زور شور انوری و خاقانی کو دباتا ہے اور نزاکتِ مضمون میں عرفی نظیر کو شرماتا ہے - سودا کی قصیدہ نگاری پر یہ کس کا تبصرہ ہے؟
کون سا مزاحیہ مضمون پطرس کا نہیں ہے؟
’جھینگر کا جنازہ‘ کس کا انشائیہ ہے؟
بھلا تردّدِ بے جا سے اس میں کیا حاصل
اٹھا چکے ہیں زمیں دار جن زمینوں کو
شبلی نے اپنا کون سا مضمون درجِ بالا شعر پر ختم کیا ہے؟
اے انفس و آفاق میں پیدا ترے آیات
حق یہ ہے کہ زندہ و پایندہ تری ذات
یہ شعر کس کی زبان سے ادا ہوتا ہے؟
اقبال نے اپنی نظم ’اہلِ مصر سے‘ میں صاحبِ اسرارِ قدیم کسے کہا ہے؟
حرم رسوا ہوا پیرِ حرم کم نگاہی سے
کم نگاہی کے کیا معنی ہیں؟
کون سی نظم سرور جہان آبادی کی ہے؟
میخانۂ الہام و نغمۂ الہام، کس کی تصنیفات ہیں؟
امتیاز علی خان عرشی نے کون سی کتاب مرتب کی ہے؟
اگر ملک کی ایک زبان ہوگی تو وہ مناجاتِ بیوہ کی زبان ہوگی۔ یہ قول کس کا ہے؟
کس شاعر کے عاشقانہ بیان کو معاملہ بندی سے تعبیر کرتے ہیں؟
کون سی تصنیف نذیر احمد کی نہیں ہے؟
رباعی میں کیا زیادہ قرینِ قیاس ہے؟
سودا کا قصیدہ ’شہر آشوب‘ نظم کی کس ہیئت میں ہے؟
مقدور نہیں اس کی تجلّی کے بیاں کا
جوں شمع سراپا ہو اگر صرف زباں کا
یہ شعر کس شاعر کے دیوانِ غزلیات کا مطلع ہے؟
’’اس کا دیوان اگرچہ مختصر ہے لیکن حافظ کی طرح سراپا انتخاب ہے۔‘‘ میر حسن کا یہ بیان کس کے دیوان کے لیے ہے؟
مہربان خاں رندؔ کی سرکار سے کون وابستہ تھا؟
دل ! تجھے کیوں ہے کلی ایسی
کون دیکھی ہے اچپلی ایسی
یہ کس کا شعر ہے؟
’مجمع الانتخاب‘ کیا ہے؟
نوکر پیشہ اور مصاحب پیشہ تذکروں میں کس کے لیے لکھا گیا ہے؟
دیہات جو ہیں مصرفِ مطبخ کے اس میں سے
اس نقدی کے عوض ہو مجھے صحنکِ طعام
سودا نے اپنی منظوم عرضی میں یہ درخواست کس سے کی تھی؟
شاعری کے علاوہ سودا کا دوسرا شوق کیا تھا؟
دکھلائیے لے جا کے تجھے مصر کا بازار
خواہاں نہیں کوئی واں جنسِ گراں کا
اس میں کون سی صنعت ہے؟
کلیاتِ سودا، نسخۂ مصطفائی کو کس کے شاگرد نے مرتب کیا تھا؟
مصحفی نے سودا کو کیا کہا ہے؟
سودا نے رسولِ اکرمؐ کی مدح میں جو قصیدے نظم کیے ہیں، جمیل جالبی کے مطابق کتنے ہیں؟
اٹھارہویں صدی کے کس شاعر نے کوئی قصیدہ نہیں لکھا؟
کربل کتھا کے بارے میں کون سا بیان درست ہے؟
’’ترقی پسند مصنفین کا عنوان میرے خیال میں ناقص ہے۔‘‘ یہ بیان کس کا ہے؟
من کی دنیا ہاتھ آتی ہے تو پھر جاتی نہیں
’’آتی اور جاتی‘‘ میں کون سی صنعت ہے؟
رجب علی بیگ سرور نے فسانۂ عجائب کی تکمیل کس شہر میں کی؟
ہر چند غوّاص، عقل رسا، محیطِ فکر میں غوطہ زن و آشنا ہوا؟ یہاں ’آشنا‘ کے کیا معنی ہیں؟
’’کہ یہ کمترین بادشاہ زادہ عجم کا ہے‘‘
باغ و بہار میں کس درویش نے یہ اطلاع اپنے بارے میں دی ہے؟
نظروں سے گرا وہ طفل ابتر
مانند سرشکِ دیدۂ تر
نظر، دیدہ اور اشک میں کون سی صنعت ہے؟
ہر شاخ میں ہے شگوفہ کاری
ثمرہ ہے قلم کا حمدِ باری
اس شعر پر عام طور پر کیا اعتراض وارد ہوتا ہے؟
اندامِ گل پہ ہو نہ قبا اس مزے سے چاک
جوں خوش چھبوں کے تن پہ مسکتی ہیں چولیاں
کس کا شعر ہے؟
صحیح زمانی ترتیب کیا ہے؟
کون سی مثنوی میر حسن کی نہیں ہے؟
ورنہ طاعت کے لیے کچھ کم نہ تھے کرّ وبیاں
’کرّ و بیاں‘ کے کیا معنی ہیں؟
سوالات اصل پرچے سے منتقل کیے گئے ہیں۔ کہیں فرق نظر آئے تو اصل PDF دیکھیں۔ Source: UGC/CBSE question booklet (S-28-13), the re-conducted paper of 8 September 2013.