’’در شرح شعر گوید‘‘ کا عنوان کس مثنوی میں قائم کیا گیا ہے ؟
UGC NET Urdu Paper II — July 2018
July 2018
’’ٹیری لین کی پتلون‘‘ کس کا افسانہ ہے ؟
ذیل میں سے کس نے ہیئت کو المیہ کی جان بتایا ہے ؟
وہ مکھڑے کا عالم وہ کنگھی کا رنگ شب ماہ ہو دیکھ کر جس کو دنگ
ستم تس پہ سرمے کی تحریری کھینچی ہاتھ کافر کے شمشیر سی
وہ پیشواز اک ڈانک کی جگمگی ستاروں کی تھی آنکھ جس پر لگی
یہ اشعار کس مثنوی کے ہیں ؟
یہ آگہی مری مجھے رکھتی ہے بے قرار خوابیدہ اس شرر میں ہیں آتش کدے ہزار
یہ امتیاز رفعت و پستی اسی سے ہے گل میں مہک، شراب میں مستی اسی سے ہے
بستان و بلبل و گل و بو ہے یہ آگہی
اصلِ کشاکشِ من و تو ہے یہ آگہی
یہ بند اقبال کی کس نظم سے لیا گیا ہے ؟
فریدوں محمد حسن کے کس ڈرامے کا کردار ہے ؟
ناول ’’امراؤ جان ادا‘‘ میں گوہر کس کا لڑکا ہے ؟
ع تم ہمارے کسی طرح نہ ہوئے
درج ذیل مصرعوں سے شعر مکمل کیجیے۔
مکالمہ کس صنفِ ادب کے لیے لازمی جزو ہے ؟
ہیں مستحیل خاک سے اجزائے نوخطاں
کیا سہل ہے زمیں سے نکلنا نبات کا
کس کا شعر ہے ؟
’’خون کے دھبے‘‘ کس کے ڈراموں کا مجموعہ ہے ؟
نصرتی کی مثنوی ’’گلشنِ عشق‘‘ میں کون سا قصہ بیان ہوا ہے ؟
’’پاسباں‘‘ کے مصنف کون ہیں ؟
نصرت الملک بہادر، مجھے بتلا کہ مجھے
تجھ سے جو اتنی ارادت ہے تو کس بات سے ہے
تو سکندر ہے، مرا فخر ہے ملنا تیرا
گو شرفِ خضر کی بھی مجھ کو ملاقات سے ہے
یہ اشعار قصیدے کے کس جزو کے ہیں ؟
جعفر زٹلی کی تخلیقات کو کس محقق نے ’’زٹل نامہ‘‘ کے نام سے حواشی و تعلیقات کے ساتھ مرتب کیا ہے ؟
درج ذیل میں سے سعادت حسن منٹو کے افسانوی مجموعے کی نشان دہی کیجیے۔
’’رس کی انوکھی لہریں‘‘ کس کی نظم ہے ؟
’’بساطِ رقص‘‘ کس کا شعری مجموعہ ہے ؟
’’شکستِ زنداں کا خواب‘‘ کس کی نظم ہے ؟
صحیح جوڑ کی نشاندہی کیجیے :
شام بھی تھی دھواں دھواں، حسن بھی تھا اُداس اُداس
دل کو کئی کہانیاں یاد سی آ کے رہ گئیں
یہ کس کا شعر ہے ؟
’’یہ درست ہے کہ نظیر کے پاس کوئی عمیق فلسفیانہ نظریہ نہیں ہے، مگر وہ زندگی کے مسائل میں اس طرح رچے بسے ہوئے ہیں کہ انھیں سب باتیں اپنے آپ معلوم ہیں‘‘
نظیر کے بارے میں یہ خیال کس ناقد کے قلم کا مرہونِ منّت ہے ؟
’’دیوانِ ریختی‘‘ کس کی تصنیف ہے ؟
’’جھوٹی اور بے اصل باتوں کا چمکانا، زمین آسمان کے قلابے ملانا اور مبالغہ و اغراق کا طوفان اٹھانا، فی الحقیقت شاعر کا کمال نہیں ہے، بلکہ جس قدر اُس کی طبیعت ان باتوں سے اِبا کرتی ہے، اُسی قدر جاننا چاہیے کہ وہ شاعری سے زیادہ مناسبت رکھتا ہے۔‘‘
یہ عبارت کس کتاب سے ماخوذ ہے ؟
’’تمہاری دادی لکھتی ہیں کہ رہائی کا حکم ہو چکا تھا۔ یہ بات سچ ہے، اگر چہ سچ ہے تو جوان مرد ایک بار دونوں قیدوں سے چھوٹ گیا۔ نہ قیدِ حیات رہی، نہ قیدِ فرنگ۔ ہاں صاحب! وہ لکھتی ہیں کہ پنشن کا روپیہ مل گیا تھا، وہ تجہیز و تکفین کے کام آیا۔‘‘
یہ عبارت غالب نے اپنے خط میں کس کو لکھی تھی ؟
ذیل میں کچھ افسانوی مجموعوں کے نام الف، ب، ج اور د کے تحت درج ہیں۔ انھیں غور سے پڑھیے اور کرشن چندر کے افسانوی مجموعوں کے صحیح زمرے کی نشاندہی کیجیے۔
الف ۔ نظارے، زندگی کے موڑ پر، ٹوٹے ہوئے تارے
ب ۔ ان داتا، تین غنڈے، عشق پر زور نہیں
ج ۔ سمندر دور ہے، حسن اور حیوان، میں انتظار کروں گا
د ۔ کتاب کا کفن، زندگی کے موڑ پر، نظارے
زمرہ :
ماں کو وہ پوچھے تو آوارۂ وطن بتلانا
نام خواہر کا فقط رانڈ دلہن بتلانا
بھائی کو قیدیٔ زنجیر ور سن بتلانا
باپ کو سیّد بے گور و کفن بتلانا
دیکھو غیرت سے میں ہو جاؤنگی پانی پانی
ہند کے آگے نہ تم مانگیو جانی پانی
قید خانۂ شام کے حال میں کہے ہوئے مرثیہ کا یہ بند کس کی تخلیق ہے ؟
شہزادہ معز الدین کس داستان کا ہیرو ہے ؟
’’صرف ایک سگریٹ‘‘ کس کا افسانہ ہے ؟
عیش بائی طوائف کس مثنوی کا کردار ہے ؟
’’رانی کیتکی کی کہانی‘‘ میں راجا جگت پرساد کے گرو کا کیا نام ہے ؟
’’مجھے جو کمبختی لگی، دروازہ بند نہ کیا، ایک بڑھیا شیطان کی خالا، اس کا خدا کرے منہ کالا، ہاتھ میں تسبیح لٹکائے، برقع اوڑھے، دروازہ کھلا پا کر دھڑک چلی آئی اور سامنے ملکہ کے کھڑے ہو کر، ہاتھ اُٹھا کر دُعا دینے لگی کہ الٰہی! تیری نتھ چوڑی سہاگ کی سلامت رہے اور کماؤ کی پگڑی قائم رہے! میں غریب رنڈیا فقیرنی ہوں۔ ایک بیٹی میری ہے کہ وہ دو جی سے پورے دنوں دردزہ میں مرتی ہے اور مجھ کو اتنی وسعت نہیں ہے کہ آدھی کا تیل چراغ میں جلاؤں، کھانے پینے کو تو کہاں سے لاؤں۔‘‘
یہ عبارت کس کی لکھی ہوئی ہے ؟
بھلا تردّدِ بے جا سے اس میں کیا حاصل
اٹھا چکے ہیں زمیندار جن زمینوں کو
درج بالا شعر پر کس مضمون کا اختتام ہوتا ہے ؟
’’اقبال کی شاعری میں رومانوی اثرات بہت نمایاں طور پر نظر آتے ہیں۔‘‘
کس ناقد نے یہ بات کہی ہے ؟
سعادت حسن منٹو کے کس افسانے کا کردار غلام علی ہے ؟
’’نئی دھرتی، نئے انسان‘‘ کس کا افسانوی مجموعہ ہے ؟
کلیم الدین احمد کی کتاب ’’اُردو شاعری پر ایک نظر‘‘ کتنی جلدوں میں چھپی ہے ؟
’’سب رس‘‘ میں حُسن کے غلام کا نام کیا ہے ؟
’’خمخانۂ جاوید‘‘ کیا ہے ؟
ذیل میں کچھ نظموں کے نام الف، ب، ج اور د کے تحت درج ہیں۔ انھیں غور سے پڑھیے اور سرور جہان آبادی کی نظموں کے صحیح زمرے کی نشاندہی کیجیے۔
الف ۔ خاکِ وطن، لکشمن جی، شیون عروس
ب ۔ نیرنگِ زمانہ، دربارِ اکبر، قومی نوحہ
ج ۔ پھولوں کا کنج، مادرِ ہند، گردِ کارواں
د ۔ بدنصیب بنگال، شمعِ انجمن، کارزارِ ہستی
زمرہ :
’’دنیا مقامِ امتحان ہے۔ ہم تم یہاں امتحان دینے آئے ہیں۔ امتحان کا نام سنتے ہی میں چونک پڑا، آنکھ کھول کر دیکھا، تو کچھ نہ تھا۔‘‘
یہ عبارت ’’نیرنگِ خیال‘‘ کے کس مضمون کا آخری حصّہ ہے ؟
سعادت حسن منٹو نے اپنے بھائی سعید حسن کا ذکر کس افسانے میں کیا ہے ؟
مثنوی ’’سحر البیان‘‘ میں جنوں کے بادشاہ کا بیٹا کس پر عاشق ہوا ؟
’’تسلسل‘‘ کس کی نظم ہے ؟
کس ادیب کے مضامین کا مجموعہ ’’سنگ و خشت‘‘ ہے ؟
’’دل کسی کا دوست نہیں‘‘ کس کا افسانوی مجموعہ ہے ؟
احوال اِس فقیر کا اے دوستاں سنو
یعنی جو مجھ پہ بیتی ہے وہ داستاں سنو
جو کچھ کہ شاہِ عشق نے مجھ سے کیا سلوک
تفصیل وار کرتا ہوں اُس کا بیاں سنو
اِن اشعار سے ’’باغ و بہار‘‘ کے کس درویش نے اپنے سیر کی ابتدا کی ؟
’’دفترِ ماتم‘‘ کس کے مرثیوں کا مجموعہ ہے ؟
’’اے جناب میرن صاحب، السلام علیکم! حضرت آداب، کہو صاحب آج اجازت ہے‘‘
غالب نے یہ خط کس کے نام لکھا تھا ؟
’’شعرِ شور انگیز‘‘ جلد اول کے دیباچے کے آخری باب کا عنوان کیا ہے ؟
’’کلام میں چند چیزوں کو ایک حکم کے تحت جمع کرنا‘‘۔ کون سی صنعت کہلاتی ہے ؟
’’علوم کی بدنصیبی‘‘ کس کا مضمون ہے ؟
’’جھوری کا چھی‘‘ پریم چند کے کس افسانے کا کردار ہے ؟
ذیل میں ایک دعویٰ ہے اور اُس کی ایک دلیل ہے۔ اسے غور سے پڑھیے اور صحیح جواب کی نشاندہی کیجیے۔
دعویٰ : اُردو ایک شیریں زبان ہے۔
دلیل : اُردو زبان میں مختلف زبانوں کی آوازوں پر مبنی الفاظ شامل ہیں۔
’’اِسرارِ قدرت‘‘ کس کی نظم ہے ؟
’’مُرشد‘‘ کس کا مضمون ہے ؟
ذیل میں سے کون نواب مرزا سلطان کی بیوی بنتی ہے ؟
’’کسی بات کے حسن و قبح کا مدار زیادہ تر اُسی عہد کے ارباب اقتدار کی پسند یا ناپسند پر ہوتا ہے۔ بادشاہ کے مانند مقتدر شخص کسی غلطی کا مرتکب نہیں ہو سکتا۔‘‘
یہ اقتباس مضامینِ رشید کے کس انشائیہ سے لیا گیا ہے ؟
سراپا میں جس جا نظر کیجیے
وہیں عمر اپنی بسر کیجیے
یہ شعر کس مثنوی سے ماخوذ ہے ؟
’’برف حکیم صاحب کی ایسی کمزوری ہے جس پر وہ نہ کبھی قابو پا سکے۔ گرمی کے موسم میں برف نہ دستیاب ہو اور یہ معلوم ہو کہ صرف قطب شمالی پر مل سکتی ہے تو وہ اپنے تانگے پر قطب شمالی کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔‘‘
یہ اقتباس مضامینِ رشید کے کس انشایئے سے لیا گیا ہے ؟
بے ترتیبی کس صنفِ نثر کی خصوصیت ہے ؟
’’میں نے یہ گفتگو سن کر، دونوں یا جوج ماجوج سے کہا کہ واسطے خدا کے مجھ پر رحم کرو، ابھی مجھ میں ایک رمق جان باقی ہے۔ جب مر جاؤں گا، جو تمہارا جی چاہے گا سو کیجو۔‘‘
’’باغ و بہار‘‘ میں یہ جملے کس درویش کی زبان سے ادا ہوئے ہیں ؟
ذیل میں سے کس کے بارے میں بوطیقا میں بالکل ذکر نہیں ہے ؟
’’میں یہ نہیں کہتا کہ پیغام اور شاعری میں کوئی بیر ہے، شرط یہ ہے کہ پیغام شعری تجربہ بن جائے۔‘‘
یہ بیان کس کا ہے ؟
افسانہ ’’آوارہ گرد‘‘ کا کردار اوٹو کروگر کس ملک کا باشندہ تھا ؟
نظیر اکبر آبادی کی نظم ’’برسات کی بہاریں‘‘ کی ہیئت کیا ہے ؟
الحاقیانہ میں کون سا عامل شامل نہیں ہے ؟
ہند آریائی قدیم دور کب سے کب تک تسلیم کیا جاتا ہے ؟
کون سی مثنوی میں ہیروئن خودکشی کر لیتی ہے ؟
’’شعر کی عمارت چار چیزوں سے اُٹھتی ہے۔ لفظ، وزن، معنی اور قافیہ‘‘
یہ بیان کس کا ہے ؟
’’کشتیٔ مسکین‘‘، ’’جانِ پاک‘‘ اور ’’دیوارِ یتیم‘‘ کو اقبال نے کس نظم میں استعمال کیا ہے ؟
ذیل میں سے کس نے ادب کی تنقید میں نفسیات کا سہارا لیا ہے ؟
’’گلشنِ عشق‘‘ کس کی مثنوی ہے ؟
’’جو کیفیت وہ یعنی شاعر آپ اٹھاتا ہے اس کے لیے ڈھونڈتا رہتا ہے کہ کیسے لفظ ہوں اور کس طرح انھیں ترتیب دوں تا کہ جو کیفیت اس کے دیکھنے سے میرے دل پر طاری ہے، وہی کیفیت سننے والوں کے دل پر چھا جائے۔‘‘
یہ بیان کس کا ہے ؟
’’انگارے‘‘ میں سجاد ظہیر کے کتنے افسانے ہیں ؟
’’آج تمام شاعروں کا پہلا سماجی فریضہ ہے کہ وہ ان لوگوں کے ساتھ ہو جائیں جو دنیا کو بدل دینا چاہتے ہیں۔ انھیں اسی طرح آزادی نصیب ہو سکتی ہے۔‘‘
یہ بیان کس کا ہے ؟
’’سیاست میں شاہ پرست، مذہب میں کیتھولک اور ادب میں کلاسیکیت کا قائل ہوں۔‘‘ یہ اعلان کس مغربی ناقد نے کیا تھا ؟
’’ادب سیاسی، مذہبی اور اخلاقی موضوعات سے مدد لیتا ہے، لیتا رہا ہے مگر یہ مذہب کا خادم ہے نہ سیاست کا نقیب، نہ اخلاق کا نائب۔ ادب ہرجائی ہے اور ادب کا ہرجائی پن ہی اس کی دولت ہے۔‘‘
یہ بیان کس کا ہے ؟
’’نغمۂ ساز‘‘ کس کا شعری مجموعہ ہے ؟
’’مضمون تو سب پیدا کر سکتے ہیں۔ شاعر کا معیارِ کمال یہی ہے کہ مضمون ادا کن لفظوں میں کیا گیا ہے۔ اور بندش کیسی ہے۔‘‘
یہ بیان کس کا ہے ؟
’’وہ نقاد جو معاصر ادب کا مطالعہ کرنے سے جی نہیں چراتا، ہر طرح اس میں مصروف اور منہمک ہوتا ہے، ہماری تعریف اور احترام کا مستحق ہوتا ہے۔‘‘
یہ قول کس کا ہے ؟
شور سینی اپ بھرنش کے اثرات کب تک رہے ؟
لبِ شیریں کا وصف کرتے ہیں
بات گویا نبات اپنی ہے
بات اور نبات میں کون سی صنعت ہے ؟
دلیلِ صبحِ روشن ہے ستاروں کی تنک تابی
افق سے آفتاب اُبھرا گیا دورِ گراں یابی
اس شعر سے اقبال کی کون سی نظم شروع ہوتی ہے ؟
’’اقبال انسانیت کو فطرت کا محبوب ترین اور مکمل ترین جوہر سمجھتے ہیں۔ اُن کے خیال میں فطرتِ ہستی ابھی خوب سے خوب تر کی جستجو میں ہے، اُن کا فلسفۂ حیات زندگی اور موت دونوں کا ایک بلند تصور رکھتا ہے۔‘‘
اقبال کے تعلق سے یہ تبصرہ کس کا ہے ؟
کس شاعر کو ترقی پسندوں میں شمار نہیں کیا جاتا ؟
روئے آنسو اس قدر ہم ہجر میں
اشک کے طوفان سے دریا ہو گیا
اس شعر میں لفظِ حشوِ قبیح کی نشان دہی کیجیے۔
’’نیرنگِ خیال‘‘ کے حصّہ دوم میں کتنے مضامین شامل ہیں ؟
کب ڈوبے گا سرمایہ پرستی کا سفینہ
دنیا ہے تری منتظرِ روزِ مکافات
درج بالا شعر پر اقبال کی کون سی نظم ختم ہوتی ہے ؟
’’زندگی اے زندگی‘‘ کس کا آخری شعری مجموعہ ہے ؟
ذیل میں سے کون سی کتاب فارسی شعریات سے متعلق نہیں ہے ؟
’’اتال تجھے میں کیا کہوں، نہ کہوں تو چُپ بھی کیوں رہوں۔ توں تو بہوت دانا بہوت عاقل ہے ولے ہشیار، دل رُبا شہر دیدار کوں اِنپڑیا بہوت مشکل ہے۔ بات میں جنس جنس کی محنت حاصل ہے۔ اس دریا میں کیں غرقاب کیں ساحل ہے۔‘‘
یہ عبارت کس کتاب سے ماخوذ ہے ؟
منٹو کے کس افسانے کا مرکزی کردار راج کشور ہے ؟
’’ٹیکسی حاجی علی سے ہوتے ہوئے تاڑ دیو میں داخل ہوئی۔ وہاں سے اوپرا ہاؤس ہوتے ہوئے ہارن بائی روڈ پر جا پہنچی، جس کا نام اب مہاتما گاندھی روڈ ہو گیا ہے۔‘‘
یہ عبارت راجندر سنگھ بیدی کے کس افسانے سے ماخوذ ہے ؟
’’پھول متی اور کامتا‘‘ پریم چند کے کس افسانے کے کردار ہیں ؟
پطرس بخاری نے پرانی سائیکل کا ذکر کس انشائیے میں کیا ہے ؟
’’سہ دری کے چوکے پر آج پھر صاف ستھری جازم بچھی تھی۔ ٹوٹی پھوٹی کھپریل کی جھریوں میں سے دھوپ کے آڑے ترچھے قتلے پورے دالان میں بکھرے ہوئے تھے۔ محلّے ٹولے کی عورتیں خاموش اور سہمی ہوئی سی بیٹھی تھیں۔ جیسے کوئی بڑی واردات ہونے والی ہو، ماؤں نے بچے چھاتیوں سے لگا لیے تھے۔‘‘
درج بالا اقتباس کس افسانے سے ماخوذ ہے ؟
چاروں طرف تھا بسکہ ہجومِ سپاہِ شام
گویا سیاہ پوش تھا آبِ رواں تمام
ماتم یہ تھا کہ مالکِ کوثر تھا تشنہ کام
بالکل الٹ دیے تھے حبابوں نے اپنے جام
دریا جو دور پیاس میں تھا تماشہ کی فوج سے
منہ پر طمانچے مارتا تھا دستِ موج سے
مرثیے کے اس بند میں کون سی صنعت کا استعمال ہوا ہے ؟
اس رخش کے منہ پر کوئی دن چڑھ نہیں سکتا
چلنے میں یہ سرعت ہے کہ سن بڑھ نہیں سکتا
اس شعر میں کون سی صنعت نمایاں ہے ؟
ابھینو گپت نے کون سا نظریہ پیش کیا ہے ؟
سوالات اصل پرچے سے منتقل کیے گئے ہیں۔ کہیں فرق نظر آئے تو اصل PDF دیکھیں۔ Source: UGC/CBSE question booklet (J-02818).